اتوار, مئی 28, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeکراچیجامعہ الدراسات الاسلامیہ کے طلبہ کے مابین تقریری مقابلہ

جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے طلبہ کے مابین تقریری مقابلہ

کراچی :جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے طلبہ کے مابین تقریری مقابلے کا انعقاد کیاگیا۔مقابلے کے عنوانات سلام کی اہمیت ، مسلم حکمران کی صفات ، حیاءاسلام کا اہم رکن ، فتنہ انکار حدیث تھے ۔ مقابلے میں طلبہ نے اردو ، عربی ، انگریزی میں تقاریر کیں ۔ مقابلے میں طلبہ نے گفتار کے خوب جوہر دکھاۓ ۔ جامعہ کے اساتذہ طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے رہے ۔ مقابلہ جیتنے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ طلبہ سے خطاب کرتے ہوۓ جامعہ کے مدیر و مفتی محمد یوسف کشمیری نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ قرآن و سنت پر عمل پیرا ہونے سے ممکن ہے۔ مدارس اسلام کے قلعے ہیں ۔ تعلیم کے فروغ میں دینی مدارس کا کردار اہمیت کا حامل ہے ۔ جب حکومتیں ذمہ داریاں نبھانا چھوڑدیں تو علمائے کرام پر ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ وہ امت کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو درپیش مسائل قرآن و حدیث پر عمل پیرا ہونے سے حل ہوں گے۔ علمائے کرام آگے بڑھ کر فتنوں کی سرکوبی کے لیے کردار ادا کریں ۔ اسلام و مدارس کے خلاف کی جانے والی کاوشیں ناکام ہوچکی ہیں۔ مسلم ممالک کی حکومتیں دینی مدارس کی راہ میں مشکلات پیدا کرنے کی بجائے دینی اداروں کی حمایت و سرپرستی کریں ۔ طلبہ سے خطاب کرتے ہوۓ جامعہ کے مدیر التعلیم یحیی مجید کا کہنا تھا کہ طلبہ انبیاء کے وارث ہونے کا حق ادا کرتے ہوئے معاشرے کی فلاح و تعمیرمیں اپنا حصہ ڈالیں۔علمائے کرام منبر و محراب کا فریضہ ادا کرتے ہوئے قوم کو متحد و بیدار کریں۔ یحیی مجید نے بتایا کہ جامعہ الدراسات الاسلامیہ گزشتہ تین عشروں سے تعلیم کے فروغ اور علوم اسلامیہ کی ترویج کے لیے کردار ادا کر رہی ہے۔ اس جامعہ میں تدریس کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ طلبہ کو تقریر کا فن سکھانے کے لیے ہفتہ وار بنیادوں پر مشق کرائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ جامعہ کی سطح پر ماہانہ تقریری مقابلوں کے علاوہ سالانہ تقریری مقابلے کا انعقاد بھی خصوصی طور پر کیا جاتا ہے۔ ان تمام سرگرمیوں کا مقصد جامعہ کے طلبہ میں وہ خصوصیات پیدا کرنی ہیں جومعاشرے کی تعلیم و تربیت میں معاون ثابت ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code