کراچی: پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے این اے 246 میں جاری پولنگ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک اسکول میں تو ٹھپے بازی شروع ہو چکی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز پر ایم کیو ایم کے لوگ واٹر بورڈ یا دوسرے محکموں سے لا کر بٹھائے گئے ہیں۔ ہمارے تحفظات پر توجہ نہیں دی گئی، ہم نے اس سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا تھا۔