Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں کاروبار اتحاد ایئر ویز کی نومبرسے کراچی تا ابوظہبی یومیہ اضافی پرواز کی...

اتحاد ایئر ویز کی نومبرسے کراچی تا ابوظہبی یومیہ اضافی پرواز کی تیاری

ittehadکراچی، متحدہ عرب امارات کی ایئر لائن اتحاد ایئرویز 18 نومبر سے ابو ظہبی اورکراچی کے درمیان روزانہ کی بنیاد پر ایک نئی پرواز کا اضافہ کرے گی۔یہ اضافی سروس ایئربس A320 طیارے کے ذریعے فراہم کی جائے گی جس میں بزنس کلاس میں 16 اوراکانومی کلاس میں 120 نشستوں کے ساتھ136 مسافروں کو منزل مقصودتک پہنچانے کی سہولت حاصل ہوجائے گی۔اسی طرح ابو ظہبی اورکراچی روٹ پر ہفتہ وارمجموعی طورپر 1,904 نئی نشستیں شامل ہو جائےں گی۔

اتحادایئر ویز اب کراچی ، لاہور، اسلام آباد اور پشاورسمیت پاکستان کیلئے 46 ہفتہ وار ریٹرن پروازیں پیش کرنے کے قابل ہو جائے گی۔ اتحادایئر ویزکے چیف ا سٹریٹیجی اینڈ پلاننگ آفیسرکیون نائٹ نے کہا ہے کہ نئی پروازیں پاکستان کی مارکیٹ میں اتحاد ایئرویز کی موجودگی کومضبوط اور پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارتی اور ثقافتی تعلقات کومزید فروغ دیں گی۔نومبر 2004 میں خدمات کے آغازکے بعد سے اب تک اتحاد ایئرویزکے ذریعے کراچی سے ایک ملین سے زائد مسافروں نے سفر کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...