Friday, October 30, 2020
Home Trending شہر میں بڑے پیمانے پر جعلی تیل اور گھی کی فروخت

شہر میں بڑے پیمانے پر جعلی تیل اور گھی کی فروخت

jaali cooking oilشہر میں بڑے پیمانے پر جعلی تیل اور گھی کی فروخت ، تین قسم کی جعلی تیل اور گھی 90روپے سے 120روپے فی کلو فروخت کئے جا رہے ہیں اس کے استعمال سے دل، جگر اور سانس کی خطرناک بیماریوں میں اضافہ، پہلی قسم کا تیل اور گھر پاس آئل کہلاتا ہے جو دراصل صابن بنانے کا تیل ہے جسے ریفائن کر کے بناسپتی گھر کا ایسنس ملایا جاتا ہے اس کی خاص پہچان یہ ہے کہ یہ98ڈگری سینٹی گریڈ پر نہیں پگھلتا بلکہ 120سینٹی گریڈ پر پگھل کر فوراً ٹھنڈا ہو جاتا ہے۔ دوسری قسم اولین آئل کی ہے جو کسی ردو بدل کے بغیر صرف منٹ ملا کر فروخت کیا جاتا ہے۔ جبکہ تیسری قسم کا تیل کاروباری زبان میں تارا میرا کہلاتا ہے۔ یہ جانوروں کی آلائشوں کو پکا کر نکالا جاتا ہے۔ رنگت میں سیاہی مائل ہوتا ہے۔ شہر کی بیشتر پرچون کی دکانوں پر پام آئل اور اولین گھی اور تیل 110روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ بیکری مینو فیکچرز، نمکو بنانے والے، ریسٹورانوں ، کیٹرنگ اور دیگر عوامی مقامات پر کھانے فروخت کرنے والے یہی تیل اور گھر 98روپے کلو تھوک میں خریدتے ہیں۔ جبکہ مردہ جانوروں کی آلائشوں سے تیار کردہ تارا میرا تیل کے سب سے زیادہ خریدار سموسے پکوڑے بنانے والے ہول سیل میں 90روپے اور ریٹیل میں 100روپے کلو خریدتے ہیں۔ بد عنوان تاجر گھی اور تیل میں جعلی گھی اور تیل کا ملاوٹ شدہ ملغوبہ ناموں کے پاو¿چ بنا کر 110روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔ تارا میرا تیل تیار کرنے کا بڑا مرکز کورنگی اور مضافاتی علاقے ہیں۔جعلی تیل کے استعمال سے شہریوں میں متعدد خطرناک بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا...

کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...

سندھ میں 12 ربیع الاول سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کردئیے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا...