Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت این آئی سی وی ڈی پانچ ماہ میں 1105 دل کے آپریشن...

این آئی سی وی ڈی پانچ ماہ میں 1105 دل کے آپریشن ، ایک ورلڈریکارڈ ہے، جام مہتاب ڈہرکی

Jam-Mehtab-Hussain-Daharکراچی، صوبائی وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ یہ بڑے فخر کی با ت ہے کہ 18مئی سے 17ستمبر 2015 تک 130دن میں این آئی سی وی ڈی میں 1105دل کے مریضوں کی پرائمری انجیو پلا سٹی کی گئیں جو ممکنہ طورپرایک ورلڈ ریکا رڈ ہے ۔ یہ بات انہوں نے این آئی سی وی ڈی میں محکما جا تی ترقی کے لئے بلا ئے گئے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں اندرون سندھ سے دل کے مریضوں کو این آئی سی وی ڈی میں علاج کرنے والو ں کے لئے کم از کم تین چکر لگانے پڑ تے تھے تاہم اب مشاورت ، تشخیص اور دوائوں کی سہو لیات ایک ہی چکر میں میں فراہم کی جارہی ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایکو کے شعبے کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے اور سات نئی مشینوں ،بچو ں کے وارڈز ،آئی سی یو ،ای آر اور دیگر وارڈز میں مہیا کی جارہی ہیں یہ مشینیں چو بیس گھنٹے کام کریں گی جبکہ آئی سی یو اور او ٹی میں بہتری لا تے ہو ئے آئی سی یو میں بسترو ں کی تعداد 14سے بڑ ھا کر 22اور بچو ں کے آئی سی یو میں 8اضا فی بستر مہیا کئے گئے ہیں ۔صو با ئی وزیر صحت نے امید ظا ہر کی کہ ایک سا ل میں ہا ر ٹ سر جر ی کی تعدا د کو 1300سے بڑھا کر 2500تک لا یا جا رہا ہے اور ایکسر ے مشینو ں ،وینٹی لیٹرز کی تعدا د کو بڑ ھا یا گیا ہے مریضو ں کو بلا معا و ضہ بہتر کھا نا دیا جا رہا ہے اور این آئی سی وی ڈی کے ملا زمین کی کا ر کر دگی کو بہتر بنا نے کے لئے کئی پرو گرا مز شرو ع کئے گئے ہیں ایک اور اجلا س میں صو با ئی وزیر صحت جا م مہتا ب حسین ڈہر کو بتا گیا کہ 7ستمبر سے 17ستمبر تک جا ر ی رہنے وا لی پو لیو مہم کے دورا ن پو ر ے سندھ میں 7879455پا نچ سا ل سے کم عمر بچو ں کو پو لیو کے قطر ے پلا ئے گئے اور 99فیصد اہدا ف کو حا صل کیا گیا ۔صو بائی وزیر صحت جا م مہتا ب حسین ڈہر نے پو لیو ٹیم کی کا ر کر دگی پر اطمینا ن کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا کہ کرا چی میں پو لیو کا آخری کیس اکتو بر 2014میں جبکہ سندھ میں فروری 2015میں سامنے آیا تھا اور پو لیو کا خا تمہ ہم سب کی اجتما عی ذمہ دا ر ی ہے اور اکتو بر 2015میں کرا چی پو لیو فری کا سا ل بنا ئیں گے جا م مہتا ب حسین ڈہر نے ایمر جنسی آپریشن سینٹر برا ئے پو لیو سندھ کی کا کر دگی پر بھی اپنے اعتما د کا اظہا ر کیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

صفدر کی گرفتاری، سندھ حکومت نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی

کراچی، سندھ حکومت نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کے لئے سعید غنی کی سربراہی میں وزراء کی کمیٹی قائم...

آدھے گھنٹے میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی، آدھے گھنٹے میں ٹارگٹ کلنگ کے تین واقعات میں تین افراد جاں بحق، شہر میں خوف وہراس پھیل گیا، ٹارگٹ...

گلشن اقبال 13 ڈی میں سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق

کراچی، گلشن اقبال کے علاقے بلاک 13 ڈی میں ایک اور گیس سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی۔ ریسکیو...

مسکن دھماکہ، بینک انتظامیہ کےخلاف بھی مقدمہ

کراچی، مسکن چورنگی دھماکے کا دوسرا مقدمہ بینک انتظامیہ کےخلاف درج، مقدمے کے مدعی کے مطابق دھماکہ بینک انتظامیہ کی غفلت کے...