Wednesday, October 28, 2020
Home Trending کراچی سمیت سندھ کی جیلوں پر حملوں کا خدشہ، سیکورٹی مزید سخت کردی گئی

کراچی سمیت سندھ کی جیلوں پر حملوں کا خدشہ، سیکورٹی مزید سخت کردی گئی

central jail karachi11کراچی: آئی جی جیل خانہ جات سندھ نے قیدیوں کو چھڑانے کےلیے جیلوں پر دہشت گردوں کے حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن کی جانب سے صوبے بھر کے جیلوں کے ڈی آئی جیز کو خط بھیجا گیا ہے جس میں جیلوں پر دہشت گردوں کے حملوں کے خدشے سے آگاہ کیا گیاہے۔ آئی جی جیل کے خط میں کہا گیا ہےکہ کرائم مانیٹرنگ سیل نے دہشت گردوں کے منصوبوں سے آگاہ کیا ہے جس کے مطابق خطرناک قیدیوں کو چھڑانے کے لیے جیلوں پر حملہ ہوسکتا ہے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سنٹرل جیل کراچی سے عدالت لائے گئے قیدیوں کو چھڑانے کے لیے بھی حملے کا خدشہ ہے جب کہ حیدرآباد جیل سے بھی قیدیوں کی عدالت منتقلی کے دوران حملہ کیا جاسکتا ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات کے خط کے بعد کراچی اور حیدرآباد سنٹرل جیلوں سمیت صوبے بھر کی جیلوں کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...

رینجرز کا بلدیہ ٹائون میں فری میڈیکل کیمپ

کراچی، سندھ رینجرزکابلدیہ ٹاون میں فری میڈیکل کیمپ، میڈیکل اسپیشلسٹ، بچوں کےماہرڈاکٹرسمیت مختلف امراض کےڈاکٹرز نےمریضوں کاچیک اپ کیا ، کیمپ...