اورنگی ٹاؤن یو سی 6 سے دوبارہ گنتی میں جماعت اسلامی کے حاشر عمر کامیاب قرار پائے جبکہ صفورا ٹاؤن یو سی ایک سے حبیب الرحمان نے بھی اپنی نشست جیت لی، سرکاری نتائج کے مطابق انہوں نے 1824 ووٹ حاصل کئے۔دوبارہ گنتی کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کی نشستوں کی تعداد کم ہوکر 91 ہوگئی جبکہ جماعت اسلامی کی نشستیں بڑھ کر 88 تک پہنچ گئیں۔ دوبارہ گنتی والی یو سیز میں پہلے جماعت اسلامی کے امیدواروں کی شکست ظاہر کی گئی تھی۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے دوبارہ گنتی میں حبیب الرحمان اور حاشر عمر کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی نااہلی اور بدانتظامی نے انتخابی عمل کو دھندلا دیا۔واضح رہے کہ کیماڑی ٹاؤن میں بھی پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کو پی ٹی آئی کی جانب سے چیلنج کیا گیا ہے، ان یوسیز میں بھی دوبارہ گنتی کے بعد نتائج میں تبدیلی کا امکان ہے
کراچی بلدیاتی انتخابات، جماعت اسلامی مزید 2 یوسیز پر کامیاب
0