Friday, October 23, 2020
Home Trending سندھ حکومت ہیلی کاپٹر خرید سکتی ہے،تھر میں امدادی کام نہیں کرسکتی،...

سندھ حکومت ہیلی کاپٹر خرید سکتی ہے،تھر میں امدادی کام نہیں کرسکتی، سراج الحق

sirajulhaq-pakistan-jamaat-e-islamiامیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سندھ حکومت سولہ ملین ڈالر سے ہیلی کاپٹر خرید سکتی ہے لیکن تھر کے قحط زدہ علاقوں میں کسی بھی قسم کا امدادی کام نہیں کرسکتی۔ بدین میں تھر بچاو ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاکہ کوئی بھی مذہبی جماعت دہشت گردی کی حمایت نہیں کررہی،خیبر پختونخوا میں مسلح دہشت گردی ہورہی ہے اور سندھ میں معاشی دہشت گردی ہے۔انہوں نے کہاکہ تھر میں قحط کے باعث بچوں کا مرنا بھی دہشت گردی ہے، وفاقی اور صوبائی حکومت تھر میں ناکام ہوچکی ہیں۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ تھر میں موت کا رقص جاری ہے اور پندرہ لاکھ افراد زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں لیکن حکمران اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تھر جا کر اپنے غریب بھائیوں کی بات سن کر ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا کیونکہ تھر کو بچانا سندھ کو بچانے کے مترادف ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...