Monday, October 26, 2020
Home Trending این اے 246: کوئی شکایت نہیں ملی، پرامن انتخاب جاری ہے، آئی...

این اے 246: کوئی شکایت نہیں ملی، پرامن انتخاب جاری ہے، آئی جی سندھ

IG-Police-Sindh_ghulam-haider-jamaliکراچی: آئی جی سندھ پولیس غلام حیدر جمالی نے کہا ہے کہ این اے 246 میں پولنگ کا عمل پرامن طریقے سے جاری ہے اور اب تک کسی پولنگ اسٹیشن سے کوئی شکایت نہیں ملی ہے۔ کراچی میں این اے 246 کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کے دورے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے غلام حیدر جمالی نے کہا کہ وہ جہاں گئے انہیں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات نظر آئے، پولیس کی بڑی تعداد تمام پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی انتظامات سنبھالے ہوئے ہے اور اب تک کسی پولنگ اسٹیشن سے کوئی شکایت نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ انتخاب مکمل طور پر پرامن طریقے سے ہورہا ہے، سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر کسی کو کوئی مسئلہ ہو تو اسے فوری حل کیا جائے تاہم انتخاب سے متعلق کوئی مسئلہ ہوا تو الیکشن کمیشن حکام اسے خود حل کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

پاک بحریہ سمندری سرحد کے دفاع کے ساتھ خدمت خلق میں بھی کوشاں

پاک بحریہ کی جانب سے مبارک ولیج کراچی میں مفت میڈیکل اور آئی کیمپ کا قیام,پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا...

کراچی میں بچوں کی لڑائی پر بڑوں میں چھریاں چل گئیں

کراچی: کورنگی نمبر ایک سیکٹر 32 سی میں بچوں کی لڑائی بڑوں تک پہنچ گئی، جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے...

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیول چیف سے ملاقات

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیول چیف ایڈمرل امجد شاہ سے ملاقات، ملاقات میں ملک کی ترقی اور امن...

کراچی میں آج چپ تعزیے کے 2 جلوس،ٹریفک پلان جاری

کراچی میں آج 26 اکتوبر بروز پیر چپ تعزیے کے 2 جلوس برآمد ہو رہے ہیں, ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل...