Friday, October 23, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں قانون کی پاسداری کرنے والے دہشت گردنہیں ہوسکتے،ڈاکٹرمزمل

قانون کی پاسداری کرنے والے دہشت گردنہیں ہوسکتے،ڈاکٹرمزمل

muzamil-iqbalکراچی جماعۃ الدعوۃ کراچی کے مسئول ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ منظم منصوبے کے تحت امریکا و بھارت کی شہ پر ریاستی و غیر ریاستی عناصر کا راگ الاپا جا رہا ہے۔ قانون اور عدالتوں کا احترام کرنے والے دہشت گرد نہیں ہوسکتے۔ بھارت الزامات کی سیاست سے دنیا کو دھوکہ دینا چاہتا ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے عالم اسلام میں نظریاتی جنگ لڑی جارہی ہے۔ مغربی افکار و خیالات مسلم معاشروں کو زوال کی جانب دھکیل رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد خالد بن ولید پی ای سی ایچ سوسائٹی میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ مسلم معاشروں میں آزادی اظہار کے نام فحاشی و عریانی پھیلائی جا رہی ہے۔ مغربی این جی اوز نوجوان نسل کی تباہی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑنا چاہتی۔ مسلک، زبان اور نسل کی بنیاد پر تفرقہ بازی مسلمانوں کے لیے فائدہ مند نہیں ہے۔ قرآن و سنت سے دوری کی بنا پر مسلمانوں میں اختلافات رونما ہوئے ہیں۔ مسلم ملکوں کو نقصان پہنچانے کی بجائے سامراجی قوتوں کے خلاف اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان نظریاتی محاذ پر دشمنوں کے تابڑ توڑ حملوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ موجودہ دور میں مغربی افکار و خیالات نے مسلم معاشروں میں انتشار برپا کر رکھا ہے۔ بحیثیت مسلمان ہم سب کو سوچنا ہوگا کہ اپنی کھوئی ہوئی عظمت کو کیسے بحال کیا جا سکتا ہے۔ مسلمان فرقہ واریت اور لسانیت کا طوق گلے سے اتاردیں تو دشمن کبھی بھی ان کا نقصان نہیں کرسکے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...