Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں عوام جانتے ہیں کہ کس نے کراچی کی خدمت کی،جماعت اسلامی

عوام جانتے ہیں کہ کس نے کراچی کی خدمت کی،جماعت اسلامی

jamat islamiکراچی، جماعت اسلامی کراچی کے ترجمان نے گورنر سندھ کی جانب سے سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ کی دیانتداری اوراہلیت کی تعریف کرنے اور ان کے دور میں کراچی کے اندر مثالی تعمیر و ترقی ہو نے کے اعتراف پر تبصرہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے عوام اچھی طرح جانتے ہیں کراچی کی حقیقی معنوں میں خدمت کس نے کی ہے ،کس نے کراچی کو تعمیر و ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا اور وہ کون لوگ ہیں جنہوں نے کراچی کو تباہ و برباد کیا اور روشنوں کے شہر کو اندھیروں اور آگ و خون میں دھکیل دیا ۔ترجمان نے کہا کہ نعمت اللہ خان کے دور میں کراچی کے اندر مثالی اور تاریخی ترقیاتی اور تعمیراتی منصوبے شروع کیے گئے اور ان کی قیادت میں کراچی عالمی سطح کے شہروں کی فہرست میں شامل ہوا ۔تمام پروجیکٹ کے لیے آؤٹ لائنز ان کے دور میں مکمل ہو چکی تھی اور کئی منصوبے پایہ ¿ تکمیل تک پہنچ گئے تھے لیکن اس دور کی سٹی حکومت کی مدت میں تین ماہ کی کمی کر دی گئی اوربہت سے تکمیل شدہ منصوبوں کا افتتاح اور فیتے کاٹنے کا کام اگلے سٹی ناظم کے دور میں ہوا ۔اگلے دور میں شہر کے لیے کوئی نیا منصوبہ شروع نہیں ہوا بلکہ نعمت اللہ خان کے دور کے منصوبے اور پروجیکٹ مکمل کیے گئے اور بد قسمتی سے پانی کی قلت کو دور کر نے کے منصوبے k-4سمیت بعض اہم منصوبے تعطل کا شکار ہوگئے اور تعمیر و ترقی کی رفتار ست ہو گئی ۔جماعت اسلامی کراچی کے ترجمان نے کہا کہ کراچی کی تعمیرو ترقی کا سہرا بلا شبہ نعمت اللہ خان کے سر جاتا ہے ۔انہوں نے شہر کے بڑے اور دیرینہ مسائل حل کیے اور وہ دن رات کراچی کی خدمت میں مصروف رہے ۔ان کے حصے میں نہ صرف کراچی کے پہلے ناظم ہونے کا بلکہ انتہائی ایماندار اور اہل ناظم ہونے کا اعزاز بھی آیا ۔ترجمان نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ اور ہر دو ر میں عوام کی خدمت کی ہے سابق مئیر عبد الستار افغانی کے ادوار میں بھی مثالی ترقی ہو ئی اورا ٓئندہ بھی جب مو قع ملے گا عوام کی مثالی خدمت کی جائے گی۔کراچی کے عوام کے سامنے 30سالوں کی قوم پرستی پر مبنی بند گلی کی سیاست کر نے والوں کے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں جماعت اسلامی کراچی کی عوام کے لیے بہترین متبادل قیادت کی صورت میں موجود ہے ۔جماعت اسلامی کے کارکنان اور قیادت آج بھی عوام کے درمیان موجود ہے ۔عوام جماعت اسلامی کے دفاتر میں رابطہ کریں اور کراچی کو بند گلی سے نکالنے،دوبارہ روشنیوں کا شہر بنانے اور تعمیر و ترقی کی شاہراہ پر ڈالنے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔ترجمان نے کہا کہ عشرت العباد سامنے آئیں اور اصل حقائق سے پردہ اُٹھائیں جن کی وجہ سے کراچی کی تعمیر و ترقی کا سفر رکا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ ضرورت اس بات کی بھی ہے کہ دونوں طرف سے لگنے والے ایک ایک الزام کی تحقیقات کرائی جائے اور اصل حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ملیر، رینجرز اور پولیس کی کارروائی،2 ملزم گرفتار

کراچی۔ ملیر میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2 ملزمان گرفتار، پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے دو سال قبل 30...

کیماڑی سے منوڑہ تک لانچوں میں میلا ریلی

کراچی، کیماڑی سے منوڑہ تک میلا ریلی، لانچوں میں شریک افراد کے آقا کی آمد مرحبا کے نعروں سے سمندرمیں آقا صلی...

سائٹ، ولیکا چورنگی کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی

کراچی ، سائٹ کے علاقتے ولیکا چورنگی کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی ، فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں روانہ، ذرائع کے...

مطالبات منظور، نرسوں کا احتجاج ختم

کراچی، کئی روز سے جاری نرسوں کا احتجاج رنگ لے آیا، حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد نرسوں نے احتجاج ختم کرنے...