Friday, October 23, 2020
Home کشمیر کشمیرکازپردنیاکی آوازسے بھارت بوکھلاگیا،ڈاکٹرمزمل

کشمیرکازپردنیاکی آوازسے بھارت بوکھلاگیا،ڈاکٹرمزمل

muzamil-iqbalکراچی جماعۃ الدعوہ کراچی کے مسئول ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ کشمیر کاز پر دنیا بھر میں بلند ہونے والی آواز سے بھارت بوکھلا گیا ہے۔ مودی سرکار تسلیم کرلے کہ کشمیر پر ان کے ناجائز تسلط کا کوئی جواز باقی نہیں رہا۔ مسلم ملکوں میں دہشت گردانہ حملے دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے۔ مسلم امہ کو درپیش مسائل کا حل ہمارے اتحاد میں پوشیدہ ہے۔ گروہ بندی کے مرض سے نجات پانے کے لیے قرآن و سنت پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد حذیفہ بن یمان گلشن حدید میں افتتاحی خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نماز جمعہ کے لیے آئے ہوئے لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ امریکا و مغربی ریاستیں متحد ہوکر اسلام کے تشخص کو پامال کر رہی ہیں۔ مغرب اسلامی تعلیمات کو سیاست، معیشت و معاشرت سے نکال کر مسجد کی چار دیواری تک محدود کرنا چاہتا ہے، تاکہ دنیا بھر میں اسلام کی پھیلتی ہوئی دعوت کو روکا جائے اور سرمایہ دارانہ نظام کا دفاع کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ثقافت، معاشرت اور اسلامی روایات کا نعم البدل کہیں بھی نہیں ہے۔ مغربی معاشرہ اخلاقی اعتبار سے اپنا وقار کھوچکا ہے، یہی وجہ کہ وہاں قبول اسلام کی شرح میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔ مزمل اقبال ہاشمی نے مزید کہا کہ قوم اور امت کی صحیح راستے کی طرف رہنمائی ہم سب کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ جماعۃ الدعوۃ اسی مقصد کے تحت اسلامیان پاکستان کو نظریاتی بنیادوں پر متحد کرنے کے لیے ملک گیر سطح پر جدوجہد کر رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...