Saturday, October 24, 2020
Home Trending جماعت اسلامی نے کل ہونے والی تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان...

جماعت اسلامی نے کل ہونے والی تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا

jamat e islami11کراچی: جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف 9ستمبر کو ہونے والی تاجروں کی ہڑ تال کی بھر پور حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ IMFکے احکامات پر ود ہولڈنگ ٹیکس لگایا جارہا ہے ،جس سے ملک کی معیشت غیر مستحکم ہوگئی ہے ،حکمران قرضوں اور سود میں قوم اور آئندہ آنے والی نسلوں کو جکڑرہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ آج تاجر صرف اس لیے سراپا احتجاج ہیں کہ حکمران اپنی عیاشاں کم کرنے کو تیار نہیں ، ملک کے جاگیر دار ،وڈیرے ،بااثر اشرافیہ ہر قسم کے ٹیکسوں سے آزاد ہیں ،تنخواہ دار طبقہ مجبوراََ اور 12لاکھ محب وطن طبقہ ٹیکسوں کی ادائیگی کرتا ہے ،حکمران اور FBRانہی ٹیکس گزاروں کو ٹیکس چور ثابت کرنے میں لگا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ وڈ ہولڈنگ ٹیکس کی وجہ سے تاجر برادری جن مسائل اور مشکلات کا شکار ہے، حکمرانوں کا اس کا قطعاً اندازا نہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ تاجروں کے مطالبات کو ہمدردی کے ساتھ سنے اور آئی ایم ایف کو خوش کر نے کے لیے ملکی معیشت کو تباہ نہ کر ے ۔اسٹیٹ بینک کی حالیہ رپورٹیں انتہائی تشویش ناک ہیں جن میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وڈہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے بعد سے بینک ڈپازٹس میں 30فیصد کمی ہو گئی ہے گویا حکومت ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کی کوشش میں بلیک اکنامک کو مزید مضبوط کر رہی ہے ۔انہوں نے اندیشہ ظاہر کیا کہ حکومت نے طرز عمل کو تبدیل نہ کیا تو بینکوں کے دیوالیہ ہونے کا اندیشہ پا یا جاتا ہے ۔ملک میں یونان کی طرح کا معاشی بحران پیدا ہو سکتا ہے۔جماعت اسلامی تاجروں کی جدو جہد میں ان کے ساتھ ہے ۔9ستمبر کی ہڑ تال کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی, کراچی پولیس چیف

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا ہےکہ جیونیوز کے سینئر رپورٹر علی عمران کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی...

جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج

کراچی: جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق علی عمران کے بھائی طالب...

گلشن معمار، اسلحے کے زور پر 2 ملزمان شہری سے گاڑی چھین کر فرار

کراچی: شہر میں اسٹریٹ کرمنلز سے شہری غیر محفوظ، گلشن معمار میں احسن نامی شخص سے2 ملزمان ا سلحے کے زور پر...

آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ

کراچی: آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ، اعداد وشمار کے مطابق 22 اکتوبر2020 کو ختم ہونے والے...