Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں وزیراعظم طاقت کے زور پر غیراسلامی اقدامات سے گریز کریں، علامہ شاہ...

وزیراعظم طاقت کے زور پر غیراسلامی اقدامات سے گریز کریں، علامہ شاہ تراب الحق

karachi Mapکر اچی، جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سیّد شاہ تراب الحق قادری ناظم اعلیٰ صوفی حسین لاکھانی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ لاﺅڈ اسپیکر ایکٹ کے ذریعے اذان سے قبل و بعد درود وسلام اور محافل میلاد پر پابندی طالبانائزیشن کے فروغ کا سبب بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ یاد رہے حکمرانی اللہ کی امانت ہے وزیر اعظم حکومت کے نشے میں غیر اسلامی اقدامات سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ لاﺅڈ اسپیکر پر مخالفانہ اور فرقہ ورانہ تقاریر کی روک تھام درست ہے لیکن انبیاءو اولیاءکے ذکر کی محافل کو اس پابندی کی زَد میں لانا ہر گز مناسب نہیں ۔ حکومت میلاد و ذکر کی محافل کو اس پابندی سے مستسنیٰ قرار دے۔ جماعت اہلسنّت درود وسلام پر پابندی کے خلاف ملک گیر احتجاجی پروگرام کا اعلان کرے گی۔
قائدین اہلسنّت نے کہا کہ حکومت کا غوث ِ اعظم شیخ عبد القادر جیلانی کی تصنیف ”غنیتہ الطالبین“ پر پابندی لگانے کا واضح مقصدصوفیائے کرام کی امن و سلامتی ،احترام انسانیت کی تعلیمات پر قدغن لگانا ہے ۔آج کے پر فتن دور اور فرقہ واریت کے بڑھتے ماحول میں صوفیاءکا کردار و تحریر روحانی طور پر رہنمائی کا ذریعہ ہے ، انہوں نے کہا کہ حکمران طبقہ اپنے اعمال کی اصلاح کرے، نااہل مشیروں کے کہنے پر صدیوں پرانی کتاب پر پابندی حکمرانوں کے اقتدار کے خاتمے کا باعث ہو گا۔ انہوں نے دربار غوثیہ مچھ بلوچستان میں طالبان اور داعش نظریہ کے حامل عناصر کا مزار نذر آتش کرنے اور لسبیلہ بلوچستان آستانہ غوثیہ سے شیخ عبدالقادر جیلانی کی دستار مبارک کی چوری پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ مقامی انتظامیہ اس سنگین واردات پر کوئی نوٹس نہیں لے رہی ،متعلقہ حکام نشاندہی کے باوجود روایتی سست رَوی کا شکار ہیں۔ انہوں نے صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر انتظامیہ نے پر امن عوام اہلسنّت کی داد رَسی نہیں کی اور مجرموں کے خلاف مو¿ثر کاروائی عمل میں نہ لائی گئی تو اولیائے کرام کے عقیدت مند شدید احتجاج پر مجبور ہوں گے پھر حالات کی تمام ذمہ دار انتظامیہ ہو گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...