Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں آج ”یوم تحفظ ختم نبوت “منا یا جائے گا ۔جما عت اہلسنّت

آج ”یوم تحفظ ختم نبوت “منا یا جائے گا ۔جما عت اہلسنّت

 jammat ahle sunnatجما عت اہلسنّت کے تحت ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی آج اتوار7 ستمبر کو”یوم تحفظ ختم نبوت “منایا جائے گا ، شہر بھر میں اجتماعات منعقد ہوں گے جن سے آئمہ خطبا ءیوم تحفظ ختم نبوت کے موقع پر قادیانیت کے ناپاک عزائم سے قوم کو آگاہ کریں گے کہ کس طرح 7ستمبر 1974 ءکو پاکستان کے غیور علماءو اراکین قومی اسمبلی نے اس گروہ کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوایا ،تحریک ختم نبوت کے شہداءکے ایصال ثواب کےلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی جائے گی۔

جما عت اہلسنّت کراچی کے ناظم صوفی حسین لاکھانی نے کہا آج بھی قادیانی فتنہ کسی نہ کسی شکل میں عقیدہ ختم نبوت پر ضرب کاری لگانے کے لئے اپنی کمین گاہوں سے نکل کر سادہ اورنادان مسلمانوں کو لا لچ دے کر گمراہ کرنے کی کو شش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی ملک و قوم کا مخلص نہیں ہو سکتا لہذا ان کو مملکت کے اہم کلیدی عہدوں سے فی الفور فارغ کیا جائے ۔یہ با ت انہوں نے جما عت اہلسنّت کراچی کے ذمّہ داران کے مشاورتی اجلاس سے خطاب میں کہی۔ اجلاس میںطے کیا گیا کہ جماعت اہلسنّت کراچی کے زیر اہتمام شہر بھر میں ”یوم تحفظ ختم نبوت “ کے اجتما عات منعقد کئے جائیں گے جن میں علمائے کرام و قائدین جماعت اہلسنّت خطاب کریں گے ۔ جبکہ مرکزی ختم ِ نبوت کانفرنس 7 ستمبر اتوار دوپہر 2 بجے النساءکلب گلشن اقبال میں ہو گی جس سے خطیب پاکستان علامہ ڈاکٹر کوکب نورانی اوکاڑوی و دیگر علمائے کرام خطاب کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شاہ فیصل میں6سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی

کراچی:شاہ فیصل میں6 سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی، پولیس کے مطابق زیادتی میں ملوث13سالہ لڑکےکوحراست میں لیا گیا ہے،بچی کا میڈیکل کروایا...

کراچی دھماکا، سندھ حکومت کا زخمیوں کے مفت علاج کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے گلشن اقبال میں واقع مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کے مفت...

غیر قانونی بھرتیاں, سندھ کے کئی افسران نیب کے شکنجے میں

کراچی: قومی احتساب بیورو نے سندھ کے اداروں میں غیر قانونی طور پر بھرتی کیے گئے17 گریڈ کے درجنوں افسران کے گرد...

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی