Wednesday, October 21, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں کائنات سیدنا عثمان غنی ؓ جیسی کوئی دوسری مثال دینے سے...

کائنات سیدنا عثمان غنی ؓ جیسی کوئی دوسری مثال دینے سے قاصر ہے، سید اشرف قریشی

jamat ul sunnahکراچی، جماعة السنہ پاکستان کے مرکزی ناظم اور اہلحدیث ایکشن کمیٹی کے رہنما سید اشرف قریشی اور دیگر رہنماﺅں سید عامر نجیب، مولانا نعمان اصغر اور شرافت حسین اثری نے کہا ہے کہ کائنات سیدنا عثمان غنی ؓ جیسی کوئی دوسری مثال دینے سے قاصر ہے بارگاہ رسالت ﷺ سے کئی مرتبہ آپ کو جنت کی بشارت سنائی گئی ایسی سعادت و عظمت کسی دوسرے صحابی رسول ؓ کو حاصل نہیں تھیں ۔ آپ ؓ کی پوری زندگی زہد و تقویٰ اور شرم و حیاءسے عبارت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جماعة السنہ پاکستان کے رہنماﺅں نے گذشتہ روز مرکزی آفس ادارہ فروغ قرآن و سنت ناظم آباد میں ” سیرت عثمان غنی ؓ “ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سید اشرف قریشی اور دیگر رہنماﺅں نے کہا کہ سیدنا عثمان کا ایک بڑا حسان اور کارنامہ یہ بھی ہے کہ آپ نے مسلمانوں کو ایک قرات پر جمع کیا آپ نے 44 لاکھ مربع میل کے رقبے پر حکومت کی اور جس کا انتظام و انصرام اس خوبی سے چلایا کہ وہ آج کے حکمرانوں کے لیئے بھی قابل عمل مثال ہے ۔ انھوں نے کہا کہ سیدنا عثمان غنی ؓ کی زندگی کی طرح آپ کی شہادت کی نظیر بھی نہیں ملتی مگر افسوس کہ آج مسلمانوں کو حقائق سے بے خبر رکھ کر روایات اور کہانیوں میں اُلکھایا جا ررہا ہے ۔ آپ ؓ کی شہادت کے بعد سے جو انتشار و افتراق کا سلسلہ شروع ہوا وہ آج تک جاری ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطابہ کرتے ہیں کہ سیدنا عثمان غنی ؓ سمیت تمام خلفائے راشدین کے کارناموں اور ان کی زندگی کے روشن پہلوں کو نصاب کا ضروری حصہ بنایا جائے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

مسکن چورنگی دھماکے سے متاثرہ عمارت کو گرانے کا فیصلہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے مسکن چورنگی پر دھماکے سے متاثرہ عمارت کو مخدوش قرار دے دیا، ایس بی سی اے...

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل پی آئی اے کی پرواز308 کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے، ان کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی...

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق

گلشن اقبال میں واقع ایک رہائشی عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 27 زخمی ہوگئے۔

اے این ایف کا چھاپہ، میوہ شاہ قبرستان سے 17 کلو چرس برآمد

کراچی، اینٹی نارکوٹکس فورس کی شیرشاہ کے علاقے میوہ شاہ قبرستان میں کارروائی، 17 کلو چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار، اے این...