Tuesday, October 20, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں جماعة الدعوة کے تحت شہر 40 مقامات پر نماز عید الاضحی کے...

جماعة الدعوة کے تحت شہر 40 مقامات پر نماز عید الاضحی کے لیے انتظامات مکمل

judlogoجماعة الدعوة کراچی نے شہر کے 40 مقامات پر نماز عید الاضحی کے لیے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ مساجد سے متصل عید گاہوں، پارک اور گراﺅنڈ میں بھی نماز عید کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ عید گاہوں میں خواتین کے لیے بھی علیحدہ باپردہ انتظامات ہوں گے۔ شہر میں نماز عید کے بڑے اجتماعات سیفرون لان تین تلوار کلفٹن، مرکز تقویٰ گلشن اقبال، جامع مسجد خالد بن ولید پی ای سی ایچ سوسائٹی، گل مہر پارک گلشن جمال، جامع مسجد نمرہ نارتھ ناظم آباد، جامع مسجد ریاض الجنہ نارتھ کراچی سمیت دیگر علاقوں میں منعقد ہوں گے۔ جماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی سیفرون لان تین تلوار کلفٹن میں نماز عید پڑھائیں گے۔ جبکہ جماعة الدعوة کے صوبائی مرکز التقویٰ گلشن اقبال میں الشیخ ظفر عیسیٰ نماز عید کا خطبہ دیں گے۔
جامعة الدراسات الاسلامیہ کے نائب مدیر مفتی یوسف کشمیری گل مہر پارک گلشن جمال، فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کراچی کے انچارج شاہد محمود جامع مسجد خالد بن ولید پی ای سی ایچ سوسائٹی، جماعة الدعوة شعبہ دعوت و اصلاح کراچی کے ناظم حافظ محمد امجد جامع مسجد مدنی شیرشاہ، جماعة الدعوة کراچی کے رہنما ابو عکاشہ منصور جامع مسجد نمرہ نارتھ ناظم آباد، حافظ کلیم اللہ عید گاہ گراﺅنڈ جامع مسجد محمدی میڑوول سائٹ، جامعة الدراسات کے شیخ الحدیث عبدالرزاق سونیاوی جامع مسجد محمدی پیر آباد قصبہ کالونی اور جامعہ دراسات کے مدیر تعلیم جامع مسجد ریاض الجنہ انڈا موڑ نارتھ کراچی میں نماز عید کے بڑے اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

امریکا میں 14 سالہ بچی نے کورونا کے علاج میں مددگار مالیکیول دریافت کرلیا

مریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ریاست ٹیکساس کے علاقے فریسکو کی رہائشی نوجوان طالبہ انیقہ چیبرولو کو ’تھری...

اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان کا نجی اسکول مالکان کےخلاف احتجاجی مظاہرہ

کراچی:اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان کا نجی اسکول مالکان کےخلاف احتجاجی مظاہرہ، گلشن اقبال میں واقع بیکن لائٹ اسکول کے سامنے والدین...

نارتھ ناظم آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے 21سالہ لڑکی جاں بحق

نارتھ ناظم آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے 21سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی,پولیس کے مطابق ناظم آباد انٹر بورڈ آفس کےقریب نامعلوم...

کراچی میں ہری مرچ اور شملہ مرچ کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

کراچی میں ہری مرچ اور شملہ مرچ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، 320 روپے اور 480 روپے فی کلو تک...