Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں جماعة الدعوة کے تحت عید کے چوتھے روز 6 اونٹوں کو نحر...

جماعة الدعوة کے تحت عید کے چوتھے روز 6 اونٹوں کو نحر کیا گیا

Camilجماعة الدعوة کراچی کے تحت عید کے چوتھے روز گلشن اقبال میں اونٹوں کی اجتماعی قربانی کی گئی۔ یونیورسٹی روڈ پر جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے سامنے اونٹ نحر ہونے کا منظر دیکھنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد موجود تھی، جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے۔ گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے ہزاروں جانور قربان کیے گئے۔ گائے اور بکروں کی قربانی کے بعد عید کے چوتھے روز جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے سامنے 6 اونٹوں کو ایک ساتھ نحر کیا گیا۔ جنھیں دیکھنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد صبح سویرے پہنچ گئی تھی۔ اس موقع پر جماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرامین نبویﷺ کی روشنی میں ایام تشریق بھی عید کے دن ہیں، جو بالاتفاق چاند کی گیارہ، بارہ اور تیرہ تاریخ ہیں۔ اسی مناسبت سے عوام کی آگہی کے لیے ہر سال عید کے چوتھے روز اونٹ نحر کرنے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ تاکہ قربانی کے ساتھ ساتھ احیاءسنت کا فریضہ بھی ادا ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ جماعة الدعوة نے عید الاضحی کے ایام میں سیلاب سے متاثرہ افراد اور شمالی وزیرستان کے آپریشن متاثرین کے علاوہ ہزاروں مستحق خاندانوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا۔ ہماری رفاہی سرگرمیوں کا مقصد انسانیت کی فلاح ہے۔ نحر کیے گئے اونٹوں کا گوشت بھی متاثرین سیلاب اور غرباءو مساکین تک پہنچایا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

پشاور دھماکے کی شدید مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہیں، حلیم عادل شیخ

پشاور دھماکے پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کی مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس, ان...

سی ایس ایس امتحان، کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا تھا...

کراچی چڑیا گھر اور برگد کا درخت

برگد کا درخت متعدد خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ...

کراچی کی تاریخی لی مارکیٹ

لی مارکیٹ اہل کراچی کے لیے جانا پہچانا نام ہے۔یہ شہر کی قدیم آبادی لیاری کے قریب واقع ہے۔انگریز دور میں...