Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں ٹینکوں کا مقابلہ پتھروں سے کرنے والوں کوشکست نہیں دے سکتا- حافظ...

ٹینکوں کا مقابلہ پتھروں سے کرنے والوں کوشکست نہیں دے سکتا- حافظ نعیم الرحمن

    ji khiکراچی          امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اسرائیل جان چکا ہے کہ جو قوم ٹینکوں کے سامنے پتھر لے کر مقابلہ کرے اس کے عزم کو شکست دینا ممکن نہیں ، جہاد اور شہادت کو عزت اور فخر کی علامت سمجھنے والے ہی کامیاب ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ناظم آباد زون کے زیر اہتمام مقامی ہال میں منعقدہ عزم جہد مسلسل فیملی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ غزہ ملین مارچ نے امت مسلمہ کے سب سے بڑے شہر کی جانب سے اسرائیلی، امریکی گٹھ جوڑ کے خلاف اپنا واضح موقف پیش کر دیا ہے شیطان نے باطل نظام کے زریعہ پورے ماحول کو آلودہ کر رکھا ہے ،ایسے میں امت مسلمہ کے درد کو لے کر نکلنے والے عظیم لوگ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کی آزادی اور صہیونی سازشوں کے خلاف حماس کے شانہ بشانہ فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ ہر ممکن انداز سے جدو جہد جاری رہے گی

                                                              ji khi 2

                             ۔جماعت اسلامی فکر اور نظریے کی طاقت سے شیطانی نظام کو شکست دے گی اور ہمیشہ امت کی پشتیبانی کرتی رہے گی ۔امیر جماعت اسلامی زون ناظم آباد سید وجیہہ حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کو لاکھوں مسلمانوں کے لیے سب سے بڑی جیل بنا دیا گیا ہے ،اسرائیل کو زمینی حملوں میں پسپائی اللہ کی واضح مدد و نصرت کی علامت ہے ۔اقامت دین کی جدو جہد میں اپنے خاندان کے ساتھ مل کر تربیت ،تزکیہ اور ماحول کو پاکیزہ بناتے ہوئے اجتماعیت کے ساتھ مسلسل جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے ۔اس موقع پر ایک بچی نے غزہ کے مسلمانوں کے لیے فلسطین فنڈ میں اپنی جمع شدہ رقم امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کو پیش کی ۔#

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...