Tuesday, October 20, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں حکمرانوں نے جمہوریت کو داغ دار کردیا، سراج الحق

حکمرانوں نے جمہوریت کو داغ دار کردیا، سراج الحق

siraj-ul-haqکراچی، امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی ملک کی معاشی اور نظریاتی شہ رگ ہے ،یہاں امن ،ترقی اور خوشحالی ہوئی تو پاکستان میں بھی ترقی و خوشحالی ہوگی ۔ وزیر اعظم کے دورہ امریکا سے کوئی توقع نہیں ہے یہ پہلے بھی امریکا آتے جاتے رہے ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں اخبارات کے ایڈیٹرز ،بیوروچیفس ،سینئر صحافی اور کالم نگاروں کے ساتھ ایک ظہرانے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ اسلامی ممالک کے درمیان دوریاں ختم کرانے اور عالم اسلام میں اتحا د یکجہتی پیدا کرنے کے لیے پاکستان اور ترکی مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں ۔تنازعہ کی صورت پیدا ہورہی ہے اس کا نقصان عالم اسلام کو ہی ہوگا ۔امریکہ اور مغرب سے گلہ کرنے کے بجائے ہمیں اپنی صفوں کو مضبوط کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات جس ڈگر پر جارہے ہیں اس سے صاف واضح ہورہا ہے کہ ملک کے ایک عام آدمی کو کوئی ریلیف نہیں مل پایا ہے۔حکمرانوں کی ترجیحات میں عوام کے مسائل نہیں۔ لاہور میں ہونے والے ضمنی الیکشن کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ایک عام پاکستانی کے لیے ان انتخابات میں حصہ لینا ممکن نہیں کروڑوںروپے ا س الیکشن میں بہادیے گئے ۔الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ انتخابی اخراجات کی حد پر توجہ دے اور اس کا نوٹس لے اور پارٹیوں کے اندر بھی ایسا انتظام ہونا چاہیے کہ ان کا کوئی امیدوار ایک حد سے زیادہ اخراجات نہ کرے ۔انہوںنے کہا جمہوریت یقیناایک بہتر طرز حکمرانی ہے لیکن یہاں جمہوریت کو داغ دار کیا گیاہے ۔جن پارٹیوں کے اند ر جمہوریت نہیں ہے وہ ملک میں کیا جمہوریت لائیںگی ۔انہوںنے کہا کہ جماعت اسلامی میں جمہوری اور شورائی نظام موجود ہے ۔ہر سطح پر باقاعدہ ایک مخصوص مدت کے بعد ذمہ داران کا تقرر اور انتخابات ہوتے ہیں ابھی حال ہی میں چاروں صوبوں کے امراءکا انتخاب عمل میں آیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہر حکومت کو اس کا ٹرم مکمل کرنے کا حق ملنا چاہیے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کیپٹن صفدر کی ضانت منظور

مزار قائد بے حرمی کیس میں اغو کا مقدمہ درج ہونے کے بعد اب سٹی کورٹ ایک لاکھ روپے کت...

مصباح سے کوئی اختلاف نہیں، ان کا ورک لوڈ کم کیا ہے:مانی

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے پی ایس ایل اور پی سی بی تنازع کے...

چھاتی کا سرطان: کہیں آپ لاعلم تو نہیں؟

اینکرز کے کوٹ اور دوپٹوں پر لگی ’’پنک ربن‘‘ کا مقصد ناظرین کو ہر لمحہ ’’ ماہ اکتوبر: بریسٹ کینسر سے آگاہی...

کیپٹن (ر) صفدر گرفتار، سندھ حکومت نے لاتعلقی ظاہر کردی

اکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی کے ہوٹل سے گرفتار کرلیا گیا۔ مزار قائد کا تقدس پامال...