جماعت اسلامی کراچی نے شہر قائد میں آج سے دھرنے دینے کا اعلان کردیا۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کراچی دشمنی کا ٹبوت دے رہی ہے، پیپلز پارٹی ملازمتیں نہیں دیتی، ادارے ٹھیک نہیں کر رہی ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ کراچی کی آواز کو بند کرنے کے لئے شہر کی آبادی پر ڈاکا ڈالا گیا ہے۔ کراچی کی آبادی 3 کروڑ ہے اسے درست گنا جائے۔