Wednesday, November 25, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

پی پی کی سابق رکن سندھ اسمبلی نسرین چانڈیو کورونا کا شکار

پیپلزپارٹی کی سابق رکن سندھ اسمبلی نسرین چانڈیون بھی کورونا وائرس کا شکار، خاندانی ذرائع کے مطابق چند...

اے ایس آئی محمد بخش کا ٹریننگ سینٹر کراچی میں تبادلہ

کشمور زیادتی کے ملزمان گرفتار کرنے والے سندھ پولیس کے بہادر افسر محمد بخش کا کراچی میں پولیس...

رینجرز اینٹی ٹیررسٹ ونگ میں تقریب

رینجرز اینٹی ٹیررسٹ ونگ میں تقریب، مختلف کارروائیوں میں برآمد کیا گیا سامان کی اصل مالکان کے...

واٹربورڈ ان ایکشن،نادہندگان کے پانی کے کنکشن منقطع

واٹربورڈ کا نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن تیز، واجبات ادا نہ کرنےوالے سیکڑوں صارفین کے پانی کے...

کراچی کے الیکشن کا دوبارہ جائزہ لیا جائے، سراج الحق

sirajulhaq-pakistan-jamaat-e-islamiکراچی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کراچی کے الیکشن کا دوبارہ جائزہ لینے کا مطالبہ کردیا۔ کہتے ہیں کہ کراچی کو بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ سے بچانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ نیٹو کا اسلحہ ملنا سوالیہ نشان ہے۔ ناراض بلوچوں کو دیوار سے نہیں دل سے لگانے کی ضرورت ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ کراچی میں الیکشن کے نام پر سلیکشن ہوئی۔ جعلی مینڈیٹ کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے۔ ترقی یافتہ کراچی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔ چند بیریئر ہٹانے سے کراچی کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ امیر جماعت اسلامی نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ کراچی کو ماڈل شہر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ آپریشن میں نیٹو کا اسلحہ ملنا سوالیہ نشان ہے۔ شہر کو بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ سے بچانے کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ ناراض بلوچ پاکستان کے خلاف نہیں مظالم کے خلاف ہیں۔ انہیں دیوار سے نہیں دل سے لگانے کی ضرورت ہے۔ گورنر اور وزیر اعلی ٰہاؤس میں بلوچ بیٹھنے سے ہی بلوچوں کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

Open chat