Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں اجتماع عام ریاست پاکستان پر اعتماد میں اضافہ کرے گا۔ڈاکٹر معراج الہدیٰ...

اجتماع عام ریاست پاکستان پر اعتماد میں اضافہ کرے گا۔ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی

Mairaj ul huda siddiquiجماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ اجتماع عام ریاست پاکستان پر اعتماد میں اضافہ اور پاکستان کے عوام میں اتحاد ویکجہتی پیدا کرے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاسبا ن پاکستان کے مرکزی صدرالطاف شکور اور ان کی ٹیم سے ملاقات اور اجتماع عام کی دعوت دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان میں مظلوموں کو باہم لڑانے کی کوششیں عروج پر ہیں، مسلکی اور علاقائی تنازعات کو ھوا دیکر ریاست پاکستان کو خطرے میں ڈالا جارہا ہے۔ حکمرانوں کا کردار عوام کو مایوس کررہا ہے ۔آج پاکستان کے عوام کو اتحاد ویکجہتی کے پیغام کے ساتھ وطن عزیز میں اس اعتماد کی ضرورت ہے کہ عوام کی مشکلات صرف پاکستان میں ہی حل ہوسکتی ہیں۔ پاسبان کے مرکزی صدر الطاف شکور نے اجتماع عام میں اپنی ٹیم کے ساتھ شرکت کی یقین دھانی کروائی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی سندھ کے نائب قیم ڈاکٹر فواد احمد،آفتاب الدین قریشی، طارق جمیل اور پاسبان کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ملیر، رینجرز اور پولیس کی کارروائی،2 ملزم گرفتار

کراچی۔ ملیر میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2 ملزمان گرفتار، پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے دو سال قبل 30...

کیماڑی سے منوڑہ تک لانچوں میں میلا ریلی

کراچی، کیماڑی سے منوڑہ تک میلا ریلی، لانچوں میں شریک افراد کے آقا کی آمد مرحبا کے نعروں سے سمندرمیں آقا صلی...

سائٹ، ولیکا چورنگی کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی

کراچی ، سائٹ کے علاقتے ولیکا چورنگی کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی ، فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں روانہ، ذرائع کے...

مطالبات منظور، نرسوں کا احتجاج ختم

کراچی، کئی روز سے جاری نرسوں کا احتجاج رنگ لے آیا، حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد نرسوں نے احتجاج ختم کرنے...