Wednesday, October 28, 2020
Home Trending ملک بچاناہے توجماعت اسلامی پرپابندی لگائی جائے، الطاف حسین

ملک بچاناہے توجماعت اسلامی پرپابندی لگائی جائے، الطاف حسین

Altaf Hussainمتحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین کا کہنا ہے کہ اگر ملک کو بچانا ہے تو جماعت اسلامی پر فوری پابندی لگائی جائے اور فوجیوں کو برا بھلا کہنے والی جماعت کے رہنماؤں کو فی الفور گرفتارکیا جائے۔ایم کیو ایم کےقائدالطاف حسین کا کہنا ہے کہ امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے پشاورمیں آرمی پبلک اسکول کے باہرصحافیوں سے بات کرتے ہوئے قوم کوگمراہ کیا۔ انہوں نے عوام اور حکام بالا سے پر زور اپیل کی کہ اگر ملک کو بچانا ہے تو جماعت اسلامی پر فوری پابندی لگائی جائے اور فوجیوں کو برا بھلا کہنے والی جماعت کے رہنماؤں کو فی الفور گرفتارکیا جائے۔الطاف حسین نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے انڈیا میں اربوں روپے کے اعلانات کئے لیکن پاکستان کے لیے دہشتگردی کی جنگ میں صرف پچیس کروڑ ڈالر کی امداد اونٹ کے منہ میں زیرہ دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت امریکہ سے بھرپور احتجاج کا بندو بست کرکے دنیا کو دکھائے کہ بیس کروڑ عوام متحد ہیں اور کسی دھونس دھمکی سے ڈرنے والے نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...