Thursday, October 22, 2020
Home Trending سیاسی جماعتیں قوم کو مزید آزمائش میں مبتلا نہ کریں- امیرجماعة الدعوة...

سیاسی جماعتیں قوم کو مزید آزمائش میں مبتلا نہ کریں- امیرجماعة الدعوة کراچی

Muzammil Iqbal Hashmiکراچی,                        جماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ حصول اقتدار کی خاطر ملک میں اضطراب کی کیفیت پیدا کرنا حب الوطنی نہیں ہے۔ دشمن ہمیشہ ایسی صورت حال سے فائدہ اٹھاکر انتشار کی راہ ہموار کرتا ہے۔ سیاسی بحران کی وجہ سے مشرقی پاکستان بھی ملک سے جدا ہوا تھا۔ سیاسی جماعتیں قوم کو مزید آزمائش میں مبتلا نہ کریں۔ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرکے ملک دشمنوں کے عزائم ناکام بنائے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد خالد بن ولید پی ای سی ایچ سوسائٹی میں نماز جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے۔ اس موقع پر نماز جمعہ کے لیے آئے ہوئے نمازیوں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔ ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ ماضی میں مسلمانوں کی شاندار حکومتیں بھی باہمی انتشار کی وجہ سے زوال پذیر ہوئی تھیں۔ سقوط غرناطہ سے لے کر سقوط بغداد تک ہر جگہ دشمن مسلمانوں کی صفوں میں انتشار پیدا کرکے اقتدار پر قابض ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی بحران پیدا کرکے ملک کی جڑوں کو کمزور کیا جا رہا ہے۔ ملک دشمن قوتوں کی ہمیشہ خواہش رہی ہیں کہ پاکستان عدم استحکام سے دوچار ہو۔ مسلمان عقیدہ توحید کی بنیاد پر ایک قوم ہے، فروعی مسائل میں الجھنے کی بجائے امت مسلمہ کے عظیم تر مفاد کی خاطر اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔ مزمل اقبال ہاشمی نے مزید کہا کہ اقتدار کی خاطر ملک میں عدم استحکام کی فضا پیدا کرنا ملک و قوم کے لیے سراسر نقصان دہ ہے۔ موجودہ حالات میں اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پہلے سے بڑھ کر ہے۔ ملک دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے سیاسی و مذہبی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوجائیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...