Tuesday, December 1, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

نیو میمن مسجدمختصر ڈاکومینٹری

کراچی میں موجود بعض قدیم مساجد تاریخ کاحصہ بن چکی ہیں۔ ان ہی میں سے ایک ایم اے جناح روڈ پر واقع...

کراچی کی متعدد سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹس درست کردی گئیں

بلدیہ عظمیٰ کراچی کا کہنا ہے کہ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی کی ہدایت پر کے ایم سی کے ورکس اینڈ سروسز ڈپارٹمنٹ...

گلبرک پولیس کی کاروائی، اسٹریٹ کرائم کی واردات ناکام

گلبرگ پولیس کی کاروائی، اسٹریٹ کرائم کی واردات کو ناکام بنادیا، کاروائی میں 4 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار، ملزمان سے چھینی ہوئی نقد رقم، موٹر...

گھر میں اتفاقیہ گولی لگنے سے ایک شخص زخمی

لانڈھی دادو بالی کے قریب گھر میں اتفاقیہ گولی لگنے سے ایک شخص زخمی، زخمی شخص کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اس...

مسلم ملکوں میں انتشار کے پیچھے عالمی سازشیں کارفرما ہیں، علماءکرام

jamat-ud-dawaکراچی،          جماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ مسلم ملکوں میں انتشار کے پیچھے عالمی قوتوں کی ناپاک سازشیں کارفرما ہیں۔ تفرقہ بازی اور ذاتی مفادات کے لیے جدوجہد مسلمانوں کے لیے نقصان دہ ہے۔ اسلام دشمن قوتیں غلبہ اسلام کی تحریکوں کو روندنا چاہتی ہیں۔ دشمنوں کی رکاوٹوں کے باوجود اللہ نے پہلے سے بڑھ کر مسلمانوں کو راستے دیے۔ معاشرے میں مثبت تبدیلی دعوت و خدمت کے ذریعے ممکن ہے۔ کارکنان اللہ کے عطاکردہ انعامات پر شکر ادا کرتے ہوئے دعوت و خدمت کا دائرہ مزید وسیع کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں ماہانہ شب تربیت کے شرکاءسے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تربیتی پروگرام سے جامعة الدارسات الاسلامیہ کے مدیر مفتی محمد یوسف طیبی، نائب مدیر مفتی یوسف کشمیری، مدیر تعلیم الشیخ یحییٰ بھٹی، جماعة الدعوة کے رہنما انجینئر حارث ڈار، حافظ محمد امجد و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تربیتی پروگرام میں شہر بھر سے جماعة الدعوة کے ذمہ داران و کارکنان کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام میں دروس کے علاوہ ترجمہ قرآن، حدیث و دعا کلاسز کا بھی اہتمام کیا گیا۔

جماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی پسند اور مفادات کی بنیاد پر گروہ بندی عالم اسلام کے لیے نقصان دہ ہے۔ موجودہ دور میں تفرقہ بازی سے نجات حاصل کرنا ناگزیر ہے۔ صرف رضائی الٰہی کی خاطر جدوجہد کرنا ہر دور میں مسلمانوں کا لائحہ عمل رہا ہے۔ جماعة الدعوة عوامی شعور کی بیداری کے لیے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ نوجوان بھی احیائے اسلام کے لیے اپنی صلاحتیں صرف کریں۔ جامعة الدراسات الاسلامیہ کے مدیر مفتی محمد یوسف طیبی نے کہا کہ فتنوں کے دور میں راہ نجات کے لیے کتاب و سنت کی تعلیمات پر تمسک اختیار کیا جائے۔ مسلمانوں کے مابین دوستانہ رویے کی فضا قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ ایسے اعمال سے اجتناب کیا جائے جو ہماری نیکیوں کے لیے زہر قاتل کی حیثیت رکھتی ہو۔

جامعہ الدراسات کے نائب مدیر مفتی یوسف کشمیری نے کہا کہ اللہ کی رضا کے لیے آپس میں محبت کرنا ایمان کا تقاضہ ہے۔ مسلمان نفرتوں کے خاتمے کے لیے ایثار و قربانی کی اعلیٰ مثال قائم کریں۔ انسانیت کی خدمت سے ہی دعوت کے راستے کھلتے ہیں۔ مدیر تعلیم الشیخ یحییٰ بھٹی نے کہا کہ قرآن مجید تمام انسانوں کے لیے سرچشمہ ہدایت ہے۔ مسلمانوں کے لیے لازم ہے کہ قرآن کے تمام احکامات پر عمل بجا لائیں۔ اگر قرآن کی تعلیمات کو پس پشت ڈالیں گے تو ناکام و نامراد رہیں گے۔ جماعة الدعوة کے رہنما انجینئر حارث ڈار نے کہا کہ غلبہ اسلام کے لیے حکمت اور خلوص نیت کے ساتھ دعوت الی اللہ کی ضرورت ہے۔ ہر شخص کو اپنا جائزہ لینا چاہئے کہ وہ اعلائے کلمة اللہ کے لیے کیا کردار ادا کر رہا ہے۔ غلبہ اسلام کے لیے وہی لوگ جدوجہد کرتے ہیں، جنہیں اللہ تعالیٰ اپنے دین کے لیے منتخب کرلیتا ہے۔

Open chat