Friday, October 30, 2020
Home Trending 6ستمبر یوم دفاع جماعة الدعوة بھرپور طرح سے منائے گی۔ڈاکٹر مزمل اقبال...

6ستمبر یوم دفاع جماعة الدعوة بھرپور طرح سے منائے گی۔ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی

judlogoکراچی           جماعة الدعوة نے 6 ستمبر ”یوم دفاع“ کے حوالے سے خصوصی دستاویزی فلم تیار کرلی۔ عوامی شعور کی بیداری کے لیے ملک بھر میں پروجیکٹر کے ذریعے دکھانے کا اہتمام کیا جائے گا۔ جس کے لیے ملک کے تمام بڑے شہروں کے علاوہ قصبوں، محلوں اور گاﺅں، دیہات کی سطح تک وسیع پیمانے پر انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ یوم دفاع پر جماعة الدعوة کے پروڈکشن ہاﺅس ”تقویٰ اسٹوڈیو“ کراچی کی جانب سے تیار کردہ خصوصی دستاویزی فلم میں پاکستان کے نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ پر خصوصی روشنی ڈالی گئی ہے۔ ملکی دفاع میں افواج پاکستان کا کردار اور بھارت کے جارحانہ اقدامات و مسلسل سازشوں کے بے نقاب کیا گیا ہے۔ جبکہ عالم اسلام کے لیے پاکستان کی ایٹمی قوت سمیت خطے میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ جماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کا کہنا ہے کہ 6 ستمبر یوم دفاع ہماری ملی تاریخ میں اہمیت کا حامل دن ہے۔ پاکستان نے اس دن بھارت پر واضح کردیا تھا کہ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے، اسے شکست دینا آسان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوم دفاع کے حوالے سے جماعة الدعوة کی تیار کردہ خصوصی دستاویزی فلم عوامی شعور کی بیداری میں اہم کردار ادا کرے گی۔ پاکستان دو قومی نظریے کی بنیاد پر حاصل کیا گیا ہے، اس کے نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داریوں میں شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

عباسی اسپتال میں زیر علاج ملزم ڈاکٹر سے لوٹ مار میں ملوث نکلا

کراچی، پولیس مقابلے میں زخمی ملزم کاشف عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرسے لوٹ مار بھی ملوث نکلا، ملزم کاشف کا علاج کرنےوالے...

صحافی تنظیموں کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب پرمظاہرہ

کراچی ، صحافی تنظیموں کی جانب سے پریس کلب پرگستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے...

رینجرز کی کارروائی، گلزار ہجری سے قاتل گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی گلزار ہجری میں کارروائی، قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اسرار عرف...

نیب کا این آئی سی وی ڈی پر چھاپہ، سعید غنی کی شدید مذمت

کراچی ، وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے نیب کے این آئی سی وی ڈی پر چھاپے کی شدید مذمت ،سعید...