Sunday, October 25, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں عمران خان اور طاہر القادری کا غیر لچکدار رویہ پوری قوم کے...

عمران خان اور طاہر القادری کا غیر لچکدار رویہ پوری قوم کے لیئے پریشانی بنا ہوا ہے۔ سید اشرف قریشی

jamat ul sunnah کراچی (   ) جماعة السنہ پاکستان کے مرکزی ناظم اور اہلحدیث ایکشن کمیٹی کے رہنما سید اشرف قریشی اور دیگر رہنماﺅں سید عامر نجیب مولانا نعمان اصغر، شرافت حسین اثری نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری کی ضد اور غیر لچکدار رویہ پوری قوم کے لیئے سو ہان روح بنا ہوا ہے جبکہ ملکی معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔رقص و سرور کی محفلوں سے انقلاب نہیں آتا ۔ ہیں ۔نشتر روڈ پر اجتماع سے خطاب

رہنماﺅں نے کہا کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کو ہٹ دھرمی چھوڑ کر فریقین کے لیئے قابل قبول راہ پر آمدگی کر لینی چاہیے کیونکہ اسی صورت میں ان کی عزت اور وقار ہے بصورت دیگر کارکنان مایوس ہوکر واپس ہونے لگے تو کس منہ سے دونوں لیڈر پریس کا سامنا کرسکیں گے ۔ رہنماﺅں نے کہا کہ باتوں اور تقریروں سے انقلاب نہیں آتے اس کے لیئے طویل نظریاتی اور فکری جد و جہد کر کے مخالف نظریات کے لوگوں سے دو ٹوک معرکہ حق و باطل برپا ہوتا ہے کشت و خون بہتا ہے اور پھر انقلاب آتا ہے لیکن اسلام آباد میں رقص و سرور کی محفلیں منعقد کر کے اور ڈھول تاشے پیٹ کر انقلاب لا یا جا رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جماعة السنہ پاکستان کے رہنماﺅں نے گذشتہ روز نشتر روڈ پر منعقدہ ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

سید اشرف قریشی اور دیگر رہنماﺅں نے کہا کہ اپنی کہی ہوئی باتوں سے پھر جانا اور آج کے کمزور ایمان و عمل والے لوگوں کے لیئے صحابہ کرام ؓ کی شان میں بیان کی گئی احادیث کا انطباق کرنا انقلابی لیڈر کے کردار کی کمزوری کو ثابت کرتا ہے لوگوں کو آنکھیں کھول کر قیادت کا انتخاب کرنا چاہیے قیادت کے انتخاب کی غلطی قوموں کی تباہی کا بھی باعث بن جاتی ہے ۔ رہنماﺅں نے کہا کہ آرمی چیف کے حالیہ بیان سے دھرنا قیادت کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی ہے اور اب وہ عزت بچانے کے لیئے راستہ ڈھونڈ رہے ہیں البتہ انانیت اب بھی مانع ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...