Tuesday, October 20, 2020
Home Trending اللہ کے مومن بندے جہالت کی باتوں پر لڑائی جھگڑا نہیں کرتے...

اللہ کے مومن بندے جہالت کی باتوں پر لڑائی جھگڑا نہیں کرتے ہے ۔ امیر جماعة الدعوة کراچی

Muzammil Iqbal Hashmiکراچی           جماعة الدعوة کے تحت چھٹی ماہانہ شب تربیت برائے کارکنان و ذمہ داران کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ اللہ کے مومن بندے جہالت کی باتوں پر لڑائی جھگڑا کرنے سے گریز کرتے ہیں۔ حقیقی مومن وہ ہے جونبی کی اتباع میں رہتے ہوئے حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد بھی پورے کرے۔مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں منعقدہ شب تربیت سے جامعة الدراسات الاسلامیہ کے مدیر مفتی یوسف طیبی، نائب مدیر مفتی یوسف کشمیری، شعبہ دعوت و اصلاح کراچی کے ناظم قاری امجد، مولانا یحییٰ بھٹی، حافظ سمیع اللہ و دیگر نے خطاب کیا۔ ماہانہ شب تربیت میں جماعة الدعوة کے ذمہ داران و کارکنان کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی

                                                                  علماءکرام نے عوام کی اصلاح کے لیے امانت کی پاسداری، شیطان کے اہل ایمان پر حملے، اسلامی اخوت کے تقاضے اور مومن بندوں کی خصوصیات جیسے موضوع پر گفتگو کی جبکہ اس کے علاوہ شرکاءکو منتخب آیات و حدیث کا ترجمہ اور مسنون دعا بھی سکھائی گئی۔ مفتی یوسف طیبی نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور میں شیطانی فتنوں سے بچنے کے لیے ہمیں اپنے رب سے تعلق کو مضبوط کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ شیطان نہیں چاہتا کہ مسلمان کسی بھی صورت میں کوئی نیکی کا کام کریں۔ مفتی یوسف کشمیری نے اپنے خطاب میں کہا کہ امانت کی پاسدار دین کا ایک اہم جزءہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ہر ایک فرد کے پاس موجود ذمہ داری اس کے لیے ایک امانت کی حیثیت رکھتی ہے۔ جس کو پورا کر کے ہی وہ اپنے فرائض احسن طور پر انجام دے سکتا ہے۔ مولانا یحییٰ بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی اخوت تمام دنیا کے مسلمان سے ایک ہونے کا تقاضے کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسلمان دنیا میں عزت و امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو انہیں باہمی خلفشار کو ختم کرکے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ واضح رہے کہ جماعة الدعوة کی جانب سے اصلاح معاشرہ کے لیے یہ تربیتی پروگرام ہر ماہ منعقد کیا جاتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ کی مختف مارکیٹوں سے 955 کورونا کیسز رپورٹ

محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران مارکیٹوں، دفاتر، ہوٹلوں اور ڈینگی و پولیو کے رضاکاروں سمیت 2087 افراد...

سندھ حکومت کا کیپٹن صفدر کے واقعے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان،

سندھ حکومت کا کیپٹن صفدر کے واقعے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان،مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ 3...

یہ کراچی کی تاریخ کاسب سےبڑاجلسہ تھا،مرادعلی شاہ

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ کہ یہ کراچی کی تاریخ کاسب سےبڑاجلسہ تھا،جلسے کے بارے...

غصے میں عقل جاتی رہتی ہے

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ جنگل کا حکمران چیتا، غصے میں آگیا، اُس نے تہیہ کر لیا کہ وہ اپنے مخالفوں...