Sunday, October 25, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں حکومت فی الفورعمران اور قادری کےخلاف کاروائی عمل میں لائے، مفتی محمد...

حکومت فی الفورعمران اور قادری کےخلاف کاروائی عمل میں لائے، مفتی محمد نعیم

Muhammad-Naeemکراچی ()جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ ملکی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار حکمران ہیں ،عمران قادری بے نقاب ہوگئے ایک ہی ایجنڈے کے تحت ملک کو انارکی میں دھکیلنے کی کوشش ہے، پڑوسی ملک کی جانب سے قادری اوراس کے حواریوںکومالی وافرادی قوت فراہم کرنے کی خبروںکا نوٹس لیا جائے حکومت فی الفوری قادری اور عمران کے خلاف کاروائی عمل میں لائے ،بدھ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمد نعیم نے کہاکہ غیروں کے ایجنڈے کے تحت قادری نے انقلاب کا نعرہ لگا کر ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا پارلیمنٹ اور قومی اداروں کے تقدس کو پامال کرکے پوری دنیامیں وطن عزیز کی بدنامی کا باعث بنے، عمران خان نے قادری کے ساتھ مل کر ثابت کردیاکہ وہ قادری کے ایجنڈے میں اس کے ساتھ شامل ہیں انہوںنے کہاکہ جاوید ہاشمی کی عمران خان سے بغاوت دیر آید درست آید کی مصداق ہے مگر حقیقت کو جانتے ہوئے جاوید ہاشمی تحریک انصاف کا حصہ رہے اور دھرنے میں شریک رہے جس سے صاف واضح ہوتاہے کہ ہاشمی نے قوم کے مفاد میں سچ نہیں بولا بلکہ اپنا سیاسی مستقبل بچانے کےلئے سچ کا اظہار کیا ہے ، جس سے صاف ظاہر ہوتاہے کہ سیاستدان حقائق کا ادراک کرنے کے باوجود ذاتی مفاد ات کےلئے قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں ، انہوںنے کہاکہ حکومت کو اب ہوش کے ناخن لینے کی ضرورت ہے کہ وہ عوام کو نظر انداز کرنے کے بجائے عوامی مسائل کے حل توجہ دے ، انہوںنے کہاکہ موجودہ بحران کے خاتمے کےلئے تمام سیاسی قوتوں اور اسٹیک ہولڈرز کا متفق ہونا ایک اچھی روایت ہے اور وقت کاتقاضہ ہے ،انہوںنے کہاکہ کوئی بھی نہیں چاہتاکہ اسلام آباد میں دھرنوں کا خاتمہ طاقت کے ذریعے کیا جائے بلکہ ہم روزاول سے ہی حکومت کوتشددسے روکنے اورمسائل کومذاکرات سے حل کرنے کامطالبہ کررہے تھے لیکن عوامی تحریک اورتحریک انصاف نے ریاست کی علمبرداراداروں،وزیراعظم ہاﺅس ،پارلیمنٹ ہاﺅس،سیکریٹریٹ ہاﺅس،اورقومی نشریاتی ادارے پی ٹی وی پرحملہ کرکے ریاست کی رٹ کونہ صرف چیلنج کیاہے بلکہ ریاست کے خلاف بغاوت کے مرتکب ہوئے ہیں ، اب حکومت کو ڈیل دینے کے بجائے ان خلاف سخت کاروائی کرنی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ وطن عزیز کے دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوں گے جولوگ وطن عزیز میں عراق اور شام جیسے صورتحال پیدا کرنا چاہتے تھے ان کی حقیقت کھل کر عوام اور دنیا کے سامنے آچکی ہے ۔انہوںنے کہاکہ طاہر القادری کو بغاوت کے الزام میں فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور یہ تحقیقات کی جانی چاہیے کہ قادری کس ایجنڈے کے تحت وطن عزیز کو انارکی میں دھکیلنے کی کوششوں میں مصروف ہے اور اس فتنے کے سدباب کے لیے وزیر اعظم نواز شریف ٹھو س اقدامات کرے ، انہوںنے کہاکہ میڈیاپر پڑوسی ملک کے سفارتخانے کی جانب سے طاہرالقادری اوراس کے حواریوںکومالی وافرادی قوت فراہم کرنے کی خبروں کے شائع ہونے کے بعد حقیقت کھل کر سامنے آچکی ہیں کہ پڑوسی ملک وطن عزیز کو انارکی کی طرف دھکیلنے کے لیے قادری کا استعمال کررہاہے

1 COMMENT

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...