Tuesday, October 20, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے صحافیوں کادورہ جامعہ بنوریہ

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے صحافیوں کادورہ جامعہ بنوریہ

Mufti Naeemبین الاقوامی خبررساں فرانسیسی ادارے کے صحافیوںکے وفد نے ہفتے کو جامعہ بنوریہ عالمیہ کا دورہ کیاجس میںانہوںنے جامعہ کے مہتمم شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم سے ملاقات کی۔وفد میںعمانوئیل ڈیوپارک (EMMANUEL DUPARCQ)،اشرف خان ویگرشامل تھے ۔انہوںنے جامعہ بنوریہ کے شعبہ غیر ملکی وملکی کے شعبہ حفظ و کتب، دارالحدیث، دارالافتاء،دارالتصنیف ودیگرشعبوںکا دورہ کیااوراس سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ مفتی محمد نعیم نے مہمانوں کو جامعہ بنوریہ عالمیہ اور مدارس کے اغراض و مقاصد اور معاشرے میں ان کی خدمات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جبکہ مغرب میں دینی مدارس کے حوالے سے پائے جانے والے خدشات اورمنفی پروپیگنڈے کے جوابات دیئے ۔اس موقع پر جامعہ کے ایڈمنسٹریٹر مولانا غلام رسول اور مو لا نامحمدفرحان بھی موجود تھے ۔مفتی محمدنعیم نے صحافیوں کے مختلف سولات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مدارس خالص تعلیمی ادارے ہیںجن کا تعلیمی سرگرمیوں کے علاوہ کسی بھی غیر نصابی سرگرمیوں سے تعلق نہیں ہے،مدارس،علمااورطلبا پردہشت گردی میں ملوث ہونے اوردیگرالزامات سے متعلق حقائق جاننے کےلئے دنیابھرکے ممالک کے سفارتکاروں، قونصلیٹس ، مبصرین اور میڈیا کو دعوت دیتا ہو ں کہ وہ پاکستان کے جس مدرسے کا دورہ کرنا چاہیں میں ان کو دورہ کراﺅنگا بشرطیکہ وہ حقائق جان کراسی کے مطابق فیصلہ کریںاورپھر مدار س کے خلاف ہونے والے منفی پروپیگنڈے کے خاتمے کےلئے اپنا کردار ادا کریں اور اسے دنیا کے خاص وعام افراد تک پہنچائیں تاکہ شکوک و شبہات کو دور کیے جاسکیں۔انہوںنے مزیدکہاکہ مدارس سے بڑا NGO دنیا میں کوئی بھی نہیں ہے جو بے لوث طلبا کو تعلیم کے علاوہ آسائشیں فراہم کررہے ہیں،یہاں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کودینی تعلیم کے ساتھ کمپیوٹر،انگلش لینگویج کلاسز کے ساتھ سرکاری اسکول وکالجز میں رائج تعلیم بھی مہیا کی جاتی ہے اور جو طلبہ دینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم کے لئے کالج اور یونیورسٹی جانا چاہیں تو اس کی نا صرف اجازت ہے بلکہ اس کے لیے طالبعلم کی رہنمائی اور خصوصی تعاون بھی کیا جا تاہے۔مفتی محمدنعیم نے کہا کہ مدارس بیرونی اشاروں پر نہیںچلتے اور نہ ہی یہ کسی سے ڈکٹیشن لیتے ہیں، قرآن اور احادیث ،فقہ سمیت شریعت مطہرہ کی موجود گی میںہمیں کسی اور کی رہبری یا رہنمائی کی قطعی ضرورت نہیں ہے ،مخیرحضرات کے تعاون سے اسلام کی یہ چوکیاں آباد ہیں،اقوام عالم کی ہمدردیاں سمیٹنے کےلئے منظم سازش کے تحت دہشت گر د ی کا طوق مدارس پہنایاجاتاہے تاکہ مدارس اوراہل مدارس کوختم کیاجاسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...

بلاول بھٹو آئی جی سندھ کو منانے ان کے گھر پہنچ گئے

کراچی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آئی جی سندھ کو منانے آئی جی ہائوس پہنچ گئے، آئی جی مشتاق مہر سے ملاقات ۔کام...

کیپٹن صفدر گرفتاری، آرمی چیف کا بلاول سے ٹیلی فونک رابطہ

کراچی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا چیئرمین پی پی بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ، کیپٹن صفدر واقعے پر بات چیت،...

کیپٹن صفدر گرفتاری، آرمی چیف کا تحقیقات کا حکم

کراچی، کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے معاملے چیئرمین پی پی کے مطالبہ پر آرمی چیف نے تحقیقات کا حکم دے دیا، آرمی...