Friday, October 23, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں جامعہ الدراسات الاسلامیہ گلشن اقبال کے مدیر مفتی محمد یوسف طیبی کے...

جامعہ الدراسات الاسلامیہ گلشن اقبال کے مدیر مفتی محمد یوسف طیبی کے والد انتقال کرگئے

jamia darsatکراچی، جامعہ الدراسات الاسلامیہ گلشن اقبال کے مدیر مفتی محمد یوسف طیبی کے والد محترم محمد رفیق بقضائے الٰہی انتقال کرگئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مرکز خیبر فیصل آباد اور بعدازاں مانانوالہ میں ادا کی گئی اور وہیں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کیے گئے۔ نماز جنازہ مفتی محمد یوسف طیبی نے خود پڑھائی۔ مرحوم کی عمر 82 برس تھی، ورثاءمیں اہلیہ اور 6 بیٹے سوگوار چھوڑے۔ مرحوم محمد رفیق دین دار اور صوم و صلاة کے پابند تھے۔ انتقال سے دو ہفتہ قبل شدید بخار میں مبتلا رہے، جس کے باعث وفات پاگئے۔ مرحوم 1933ءمیں امرتسر میں پیدا ہوئے۔ قیام پاکستان کے بعد پنجاب کے علاقے جہانیاں ہجرت کی، بعدازاں فیصل آباد منتقل ہوئے اور وہیں زندگی گزاری۔ مرحوم کے انتقال پر جماعة الدعوة کراچی کے مسﺅل ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی، جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے نائب مدیر مفتی یوسف کشمیری، مدیر تعلیم شیخ یحییٰ بھٹی، جامعہ الدراسات کے ناظم ابو الخیر، فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے انچارج شاہد محمود، جماعة الدعوة کے ترجمان احمد ندیم، شعبہ دعوت و اصلاح کراچی کے مسﺅل حافظ محمد امجد سمیت جامعہ الدراسات کے اساتذہ، علمائے کرام اور جماعت کے ذمہ داران نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...