Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں ملازمیت پیشہ افراد کے لیے 1 سال مختصر فہم کورس کرایا جائے...

ملازمیت پیشہ افراد کے لیے 1 سال مختصر فہم کورس کرایا جائے گا- جامعہ الدرسات اسلامیہ

yousaf taibiکراچی            جامعہ الدراسات الاسلامیہ گلشن اقبال کے تحت ملازمت پیشہ افراد کے لیے ایک سالہ ”مختصر فہم اسلام کورس“ کا آغاز رواں ہفتے سے ہوگا۔ جید علماءکرام کے زیر نگرانی کورس کے شرکاءکو قرآن، حدیث، عربی گرامر سمیت دیگر بنیادی علوم بھی پڑھائے جائیں گے۔ ایک سالہ کورس کی کلاسز کا دورانیہ ملازمت پیشہ افراد کے اوقات کار کو مدنظر رکھتے ہوئے روزانہ صبح 7:40 سے 9:40 تک مقرر کیے گئے ہیں۔ کورس میں شمولیت کے لیے داخلہ فارم جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے ناظم الامور ابو الخیر سے ان کے دفتر گلشن اقبال بلاک 7 میں حاصل و جمع کیے جا سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں جامعہ الدراسات الاسلامیہ میں 6 سالہ درس نظامی، حفظ اور اتقان القرآن (گردان) میں بھی داخلے جاری ہیں۔ jamia darsatجامعہ الدراسات الاسلامیہ کے مدیر مفتی محمد یوسف طیبی کا کہنا ہے کہ دینی علوم سے آگاہی حاصل کرنا کسی بھی شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے یکساں ضروری ہے۔ ملازمت پیشہ افراد کاروباری سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ قرآن و حدیث کا فہم بھی حاصل کریں۔ ”مختصر فہم اسلام کورس“ کا آغاز اسی مقصد کے تحت کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ الدراسات میں فرقہ واریت و مسلکی تعصب سے پاک ماحول میں درس نظامی کے طلبہ کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ میٹرک و ایف اے تک عصری علوم کے حصول کے لیے بھی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ مارشل آرٹ، کمپیوٹر کورسز، فن تقریر و تحریر، رہائش، کھانا، علاج معالجہ اور ٹیوشن سمیت دیگر سہولیات بھی مفت فراہم کی جاتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...