Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے جامعہ کراچی لیپ ٹاپ تقسیم کے تقریب میں حکومتی شخصیات کی عدم...

جامعہ کراچی لیپ ٹاپ تقسیم کے تقریب میں حکومتی شخصیات کی عدم شرکت

 Karachi-Universityجامعہ کراچی کے طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب وفاقی حکومت کے کسی نمائندے کی شرکت کے بغیر ہی منعقد ہوئی،انتظامیہ کی جانب سے منگل کویونیورسٹی بند کیے جانے کے باوجود مسلم لیگ کی رکن قومی اسمبلی ماروی میمن بھی تقریب میں شریک نہیں ہوئیں۔
جس کے بعدمسلم لیگ(ن) کی صوبائی قیادت کی جانب سے جامعہ کراچی کے ساڑھے 3 ہزار میں سے صرف20طلباکولیپ ٹاپ دیے گئے،عام طلبا و طالبات کیلیے یونیورسٹی کوبندرکھاگیا۔اس موقع پرمسلم لیگ (ن) سندھ کے صدراسماعیل راہو،جنرل سیکریٹری نہال ہاشمی نے سماعت گاہ کلیہ فنون میں منعقدہ تقریب میں20 طلبامیں لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔
ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہاکہ طلباکولیپ ٹاپ تقسیم کیے جانے کے تقریب کی وجہ سے جامعہ کراچی کوبندنہیں کیاگیا بلکہ منگل کی شام جامعہ کراچی میں گورنرسندھ کودورہ کرناتھا جس کی وجہ سے جامعہ کراچی بندکی گئی ہے تاہم جب ان سے پوچھاگیاکہ گورنرسندھ کا دورہ توشام کوشیڈول تھا جامعہ کراچی میں تدریسی عمل صبح سے ہی معطل ہے،اس سوال پرنہال ہاشمی نے کہاکہ گورنرسندھ جامعہ کراچی کے چانسلرہیں ان سے پوچھاجائے کہ جامعہ کراچی کوکیوں بندکیاگیا؟ قبل ازیں تقریب میں ایم فل?پی ایچ ڈی کے 20طلباکولیپ ٹاپ دیے گئے جبکہ 70طلباکولیپ ٹاپ دینے کیلئے تقریب میں مدعوکیا گیا تھا جنھیں تقریب کے بعدلیپ ٹاپ دیے گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...