Thursday, March 4, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

پی سی بی نے پی ایس ایل 6 ملتوی کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کو کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث فوری طور پر غیر...

نیشنل ہائی وے، ٹریفک حادثے میں 1 شخص جاں بحق

نیشنل ہائی وے دھابیجی کے قریب ٹریفک حادثے میں 1 شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو ذرائع نے جاں بحق شخص کو ایمبولینس کے ذریعے...

پاکستان سپر لیگ 6 ملتوی ہونے کا امکان

عالمی وباء کورونا کے باعث پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے ملتوی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس...

سہراب گوٹھ، مبینہ پولیس مقابلے میں 2 زخمی ڈاکو گرفتار

سہراب گوٹھ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ایف بی انڈسٹریل ایریا...

جے یو آئی وفد کی جامعہ بنوریہ العالمیہ آمد

جمیعت علماء اسلام سندھ کے علامہ راشد محمود سومرو کی سربراہی میں وفد کی جامعہ بنوریہ آمد، نائب مہتمم جامعہ مولانا فرحان نعیم ودیگر سے ملاقات، اسرائیل مردہ باد ملین مارچ میں شرکت کی دعوت ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ راشد محمود نے کہاکہ وطن عزیز میں عالمی طاقتیں اسرائیل کو تسلیم کرنے اور قادیانیت کو فروغ میں سرگرم ہیںجس کی غیر محسوس انداز میں مہم چلائی جاری ہے،سدباب کےلئے مذہبی طبقے کو مل کر سامنے آنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہاکہ جے یوآئی ملکی تشخص و آئین کے تحفظ کی جنگ لڑرہی ہے 21جنوری 2021 کو کراچی میں منعقدہ اسرائیل مردہ باد ملین مارچ کا مقصد فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوششوں کا سدباب اور قوم بالخصوص مذہبی طبقے کو عالمی قوتوں کی سازشوں س، اس موقع پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے نائب مہتمم جامعہ مولانا فرحان نعیم نے وفد کو آمد پر شکریہ ادا کیا اور گفتگو کرتےہوئے کہاکہ فلسطین امت مسلمہ کا مسئلہ ہے، فلسطین کے مسلمانون کے حق میں آواز اٹھانا امت کی ذمہ داری ہے، مسئلہ فلسطین کے حل کے بغیر اسرائیل کو تسلیم کرنے کی مہم فلسطینی مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے، جے یو آئی کا ملین مارچ کی کامیابی کےلئے دعا گو ہیں، اللہ تعالی کے پر خلوص مقصد میں کامیاب فرمائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here