Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے تعلیمی اداروں میں رقص کی اجازت شرمناک ہے،ہاشم ابدالی

تعلیمی اداروں میں رقص کی اجازت شرمناک ہے،ہاشم ابدالی

Jamiat Talabaکراچی اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ناظم ہاشم یوسف ابدالی نے وزیر اعلیٰ سندھ کی تعلیمی اداروں میں رقص وموسیقی کی اجازت دینے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حکومت سندھ کے لئے انتہائی شرم کا مقام ہے۔پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا اور پاکستان کا آئین بھی اس امر کی اجازت نہیں دیتا۔وزیر اعلیٰ پہلے تعلیمی اداروں کی حالت زار پر رحم کھائیں ۔سندھ میں 60لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔ تعلیمی ادارے آثار قدیمہ کے مناظر پیش کررہے ہیں ۔ اساتذہ تعلیمی اداروں میں آتے ہیں نہیں ہیں ۔صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کے بجائے وزیر اعلیٰ صاحب مضحکہ خیز بیان سے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ہاشم ابدالی کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے پہلے ہی اسلامی اور اخلاقی حدود سے تجاوز کر رہے ہیں اور رقص و موسیقی اور دیگر مخرب اخلاق پروگرامات کے ذریعے طلبہ کا کردار تباہ کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف تعلیمی فیسوں کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔سندھ میں ہزاروں کی تعداد میں گھوسٹ اسکول موجود ہیں ۔صوبے کے سینکڑوں اساتذہ گھر بیٹھے تنخواء لے رہے ہیں ۔لیکن وزیراعلیٰ کو کوئی پروانہیں ہے۔قوم کے معماروں کا مستقبل تباہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے سکتے۔حکومت سندھ سن لے طلبہ کی رہنمائی کے لئے جمعیت موجود ہے۔ہم خاموش نہیں رہیں گے۔حکومت سندھ نے اپنا فیصلہ واپس نہ لیا تو پھر ہم احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...