Friday, October 30, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے طلباءپاکستان کو جدید ترقی یافتہ اسلامی مملکت بنانے میں اپنا کردار...

طلباءپاکستان کو جدید ترقی یافتہ اسلامی مملکت بنانے میں اپنا کردار ادا کریں، نعمت اللہ خان

nematکراچی، اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے تحت ٹیلنٹ ایکسپو کراچی کے دوسرے دن کا شاندار افتتاح سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان، ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ زبیر حفیظ ، معراج الہدٰی صدیقی، محمد حسین محنتی نے کیا۔سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان نے افتتاح کے موقع پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ مبارکبادکی مستحق ہے کراچی بھر کے طلبہ و طالبات کے لئے اس کا پروگرام کا انعقاد کیا ہے کہ جس سے طلباءکو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے مواقع میسر آئے۔یہ جمعیت کا طرہ امتیاز ہے کہ کے وہ ہر موقع پر طلباءکی راہنمائی کا فریضہ سر انجام دیتی چلی آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو ایسے نوجوانوں کی ضرورت ہے جو پاکستان کو جدید ترقی یافتہ اسلامی مملکت بنانے میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ طاغوتی قوتیں پاکستان کے نوجوانوں کو گمراہی کی جانب لے جانا چاہتی ہیں اور گمراہی کے اس کام کیلئے انہوں نے نہایت ہی خوبصورت جال بچھارکھے ہیں اور وہ اس کام کیلئے میڈیا کا بخوبی استعمال کرتے ہیں۔ اس وقت پاکستان کے نوجوانوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے نوجوان بھر پو ر صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ نوجوانوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنا جمعیت کا طرہ امتیاز ہے ۔معراج الہدٰی نے افتتاحی خطا ب میں کہا کہ اس طرح کے پروگرامات سے بچوں کے اندر اعتماد کااحساس پیدا ہوتا ہے ،جو کہ روشن مستقبل کی طرف لے کر جاتا ہے۔ نوجوانوں کے لئے تعلیم کے مواقع فراہم کرنا حکومتِ وقت کی اولین ذمہ داری ہے۔نوجوانوں کو بے راہ روی سے بچاکر انہیں مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنا اور ان میں صحیح غلط کی تمیز پیدا کرنا،اسلامی احکامات کی پیروی اور وطن عزیز سے محبت کا درس دینا نہایت ہی خوش آئیند ہے۔اس کامیاب پروگرام کے انعقاد پر میں بھی جمعیت کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان زبیر حفیظ نے کہا کہ طلباءہی اس قوم کا روشن مستقبل ہیںحکمرانوں کی ناقص منصوبہ بندی اور وسائل کی غلط تقسیم کی وجہ سے طلباءکا مستقبل زوال کا شکار ہے۔حکمرانوں کو چاہئے کہ طلباءکو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کے لئے موثر پلیٹ فارم فراہم کیا جائے ۔حکومت کو تعلیمی بجٹ میں اضافہ کرنا ہوگا،طلبہ یونین کی بحالی سے بہت سے مسائل حل ہوجائے گے۔سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر میں طلبہ نے بنیادی کردار ادا کیا تھا آج بھی پاکستان کے بنیادی مسائل حل کرنے میں طلباءکو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ہزارو طلبہ و طالبات،اساتذہ، والدین کی بڑی تعداد ایکسپو سینٹرپہنچ گئی۔ٹیلنٹ ایکسپو میں منعقدہ ایکزیبشن ،کراٹے شو، بز آئیڈیاز،کیرئیر کونسلنگ،سیلف اسسمنٹ ٹیسٹ اور ٹیلنٹ ٹریبیوٹ میں طلبہ و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اسلامی جمعیت طلبہ کی اس کاوش کا سراہا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا...

کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...