بدھ, مارچ 22, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeکراچیجماعت اسلامی کا کراچی کی 10 بڑی سڑکوں پر دھرنوں کا اعلان

جماعت اسلامی کا کراچی کی 10 بڑی سڑکوں پر دھرنوں کا اعلان

جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے متعلق اپنی شکایات کا ازالہ نہ ہونے پر جمعہ 17 مارچ کو کراچی کی 10 بڑی سڑکوں پر دھرنے دینے کا اعلان کیا ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جب انصاف نہیں دیں گے تو اس کے حصول کے لیے ہر آئینی راستہ اختیار کریں گے۔ اگر جماعت اسلامی کوشش نہ کرتی تو کراچی میں بلدیاتی الیکشن ہوتا ہی نہیں۔ بلدیاتی الیکشن کے نتائج کے مطابق میئر کراچی جماعت اسلامی کا ہی بنے گا ہم سب کو واضح کہتے ہیں کہ ہمارا مینڈیٹ قبول کرلیں اسی میں سب کی بھلائی ہے۔انہوں نے کہا کہ بیگ کھلے ہوئے اور ڈبل اسٹیمپ لگے ملے۔ صرف جماعت اسلامی کے ووٹ کو خراب کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کو انصاف کے مطابق فیصلہ کرنا چاہیے۔ ہم اپنے حق کے لیے آئینی، جمہوری اور قانونی جنگ لڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code