Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت مذہبی فریضہ سمجھ کر بلدیاتی خدمات سرانجام دیں،معیدانور

مذہبی فریضہ سمجھ کر بلدیاتی خدمات سرانجام دیں،معیدانور

jamshed-townکراچی بلدیہ شرقی کراچی کی جانب سے عاشورہ محرم کے جلوس کے حوالے سے مرکزی کیمپ نمائش پر لگایاگیاجہاں عزاداران حسین ؓ کو سبیل کے ذریعے شربت تقسیم کیاگیا جب کہ طبی کیمپ کے ذریعے عزاداران کوفوری طبی امداد کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں،فوری بلدیاتی خدمات کے حوالے سے افسران و عملہ کیمپ پر موجودرہا،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستارنے بلدیہ شرقی کے مرکزی کیمپ کا دورہ کیااورکیمپ پر بیٹھ کر عزاداران کو خدمات کی فراہمی کاجائزہ لیااوراپنے اطمینان کااظہار کیا، چیئرمین بلدیہ شرقی معیدانور ،وائس چیئرمین عبدالرئوف خان میونسپل کمشنر منظورعباسی نے عزاداران کی رہنمائی کرنے کے ساتھ بلدیہ شرقی کی جانب سے لگائی جانے والی سبیل کے ذریعے شربت بھی تقسیم کیا اس موقع پر معید انورنے کہاکہ عاشورہ محر م قربانی کادرس دیتاہے، مذہبی فریضہ سمجھ کر بلدیاتی خدمات سر انجام دی ہیں اور کوشش کی ہے کہ عزاداران حسین ؓکوکسی مشکل کاسامنانہ کرناپڑے اس وقت بھی ضروری محکمہ جات کااسکواڈ متحرک ہے اور ان محکمہ جات کے افسران کیمپ پر موجود ہیں ،طبی کیمپ پر عزاداران کوفوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...