Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت جامشورو میں بم پروف جدید جیل بنانے کی منظوری ساڑھے 11 ارب...

جامشورو میں بم پروف جدید جیل بنانے کی منظوری ساڑھے 11 ارب روپے لاگت آئیگی

sindh governmentکراچی: سندھ حکومت نے خطرناک دہشت گردوں اور خطرناک جرائم پیشہ افراد کے لئے ساڑھے11 ارب روپے کی لاگت سے جامشورو میں جدید قسم کی بم پروف سینٹرل جیل بنانے کی منظوری دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی جانب سے سمری منظوری ہونے کے بعد حکام نے جیل خانہ جات کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد از جلد تفصیلات محکمہ منصوبہ بندی اور ترقی کو فراہم کریں تا کہ جیل کی پی سی ون بنائی جا سکے۔ محکمہ جیل خانہ جات کے ایک افسر نے بتایا کہ جامشورو میں جدید قسم کی بم پروف جیل بنانے کی وزیر اعلیٰ سندھ نے حتمی منظوری دیدی ہے۔ جس کی کل لاگت ساڑھے 11 ارب روپے سے زیادہ مختص کی گئی ہے جیل 200 ایکڑ پر مشتمل ہوگی۔ زمین الاٹ کرنے کیلئے محکمہ ریونیو جامشورو کو جلد سفارش کی جائے گی، جیل میں تقریباً 3ہزار قیدی رکھنے کی گنجائش ہوگی اور مستقبل میں اس جیل کی گنجائش کی توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اس جیل کا کام رواں سال2015ء میں شروع ہوجائیگا۔ اور رواں سال امکان ہے کہ اس منصوبے کیلئے فنڈز آئوٹ سائڈ بجٹ سے ہی جاری کئے جا سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیول چیف سے ملاقات

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیول چیف ایڈمرل امجد شاہ سے ملاقات، ملاقات میں ملک کی ترقی اور امن...

کراچی میں آج چپ تعزیے کے 2 جلوس،ٹریفک پلان جاری

کراچی میں آج 26 اکتوبر بروز پیر چپ تعزیے کے 2 جلوس برآمد ہو رہے ہیں, ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل...

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...