Friday, November 27, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

بھٹو خاندان کے لئے خوشی کا دن

بھٹو خاندان کے لئے خوشی کا دن، بختاور بھٹو کی منگنی آج، بلاول ہاؤس کراچی میں منگنی کی...

مہندی کے کارخانے میں آتشزدگی

اورنگی ٹاؤن 4 نمبر کے قریب مہندی بنانے والے کارخانے میں آتشزدگی، فائر بریگڈ کی 3 گاڑیوں نے...

ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ،  گلبرک، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد، نارتھ کراچی...

ڈیفنس فیز4 میں مُبینہ پولیس مقابلہ

ڈیفنس فیز 4 میں امام بارگاہ کے قریب مُبینہ پولیس مقابلہ، پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا...

کانسٹیبل کی نمازجنازہ،وزیرداخلہ اورآئی جی کی شرکت

saiyal with igکراچی تھانہ گلبرگ کی حدود میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایس ایس پی وسطی ریزرو میں تعینات کانسٹیبل شاکراحمد ولدمحمدشکیل کی نماز جنازہ ڈی آئی جی غربی کے آفس گلبرگ میں ادا کردی گئی۔اس موقع پر پولیس کے خصوصی دستے نے شہید سلام پیش کیا اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔نمازجنازہ میں وزیرداخلہ سندھ سہیل انور خان سیال،آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ،ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق احمدمہر، سینئرافسران رینجرز سندھ، زونل ڈی آئی جیز،ضلعی ایس ایس پیز ودیگر سینئر پولیس افسران سمیت شہیدکانسٹیبل کے عزیزو اقارب/ورثاء کے علاوہ اہلیان علاقہ نے بھی شرکت کی۔وزیرداخلہ سندھ اور آئی جی سندھ نے شہید کانسٹیبل کے ورثاء سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کی محکمہ پولیس کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کسی بھی طور بچ نہیں سکتے اور جلد ہی قانون کی گرفت میں ہوںگے،اس موقع پر انہوں نے شہید کے قانونی ورثاء کے لیے محکمہ پولیس کی جانب سے تمام تر مروجہ مراعات/امداد کا اعلان کرتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ کو اس حوالے سے جملہ دستاویزی امور جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔

Open chat