Wednesday, November 25, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

عذرا پیچوہونے مساجد بند کرنے کی تجویز دیدی

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے مساجد بند کرنے کی تجویز دے دی،سندھ بھر میں کورونا کے بڑھتے...

طارق روڈپر شاپنگ مال،لیاقت آباد انڈرگرائونڈ مارکیٹ سیل

6 بجے کاروبار بند نہ کرنے پر انتظامیہ حرکت میں آگئی، طارق روڈ پر واقع شاپنگ مال اور...

ناردرن بائی پاس کے اطراف باڑ لگانے کی تجویز

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے ناردرن بائی پاس کے دونوں اطراف باڑ لگانے کےلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی...

مقابلے میں ہلاک سعیدگل کی نمازجنازہ اداکردی گئی

gul saeedکراچی 16 جنوری کو سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار پر مبینہ خود کش حملے کے دوران فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت گل سعید کے سے نام سے ہو گئی،نجی چینل کے مطابق سرد خانے سے زبردستی لاش لے جانے والے اہل خانہ لاش واپس لے آئے۔راؤ انوار تو روپوش ہوگئے مگر موصوف کے کارناموں سے پردے اٹھنے کا سلسلہ جاری ہے، نقیب اللہ کے بعد گل سعید کے اہل خانہ بھی انصاف کی تلاش میں میدان میں آگئے۔ 16 جنوری کو ملیر کینٹ میں سابق ایس ایس پی راؤ انوار پر ہونے والے مشکوک خود کش حملے کے فوری بعد پولیس کے ہاتھوں دہشت گرد قرار دیکر مارے جانے والے شخص کی شناخت ہوگئی۔ اہل خانہ کے مطابق گل سعید گڈز ٹرانسپورٹ کے پیشے سے وابستہ تھا اور کئی کئی ماہ تک روزگار کے سلسلے میں گھر سے دور رہتا تھا۔گل سعید کے اہل خانہ نے سرد خانے میں لاش کی شناخت تو کی مگر ملیر کینٹ پولیس نے سپردگی کا لیٹر جاری نہ کیا جس پر مشتعل ہو کرلاش لے جانے والے اہل خانہ رات گئے میت واپس سرد خانہ لے آئے۔ گل سعید کے اہل خانہ نے بھی سابق ایس ایس پی راؤ انوار اور ساتھیوں پر جعلی پولیس مقابلے کا الزام عائد کرتے ہوئے قتل کا مقدمہ درج کرانے کا اعلان کیا ہے۔

Open chat