Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے جاپان کی امن ہیلتھ کئیر سروسز کو 12 ملین روپے کی گرانٹ

جاپان کی امن ہیلتھ کئیر سروسز کو 12 ملین روپے کی گرانٹ

Aman-Foundation-ambulanceکراچی،    جاپانی حکومت نے امن ہیلتھ کیئر سروسز کو ( 12 ملین روپے) کی گرانٹ فراہم کی ہے۔ جبکہ ٹیوٹا انڈس موٹرز نے امن فاﺅنڈیشن کو 1.2ملین روپے کی رقم کا عطیہ دیا ہے جس سے امن ایمبولینس سروسز اپنے ایمبولینس بیڑے میں مزید دوجدید لائف سپورٹ ایمبولینسزشامل کرے گا ۔اس وقت امن ایمبولینس سروسزنے100 سے زیادہ گا ڑیوں کے ساتھ اپنی انسانی خدمات کو جاری رکھا ہوا ہے ۔ یہ نئی ایمبولینسز بن قاسم ٹاو¿ن، کراچی میں تعینات کی جائیں گی۔

اس سلسلے میںامن فاو¿نڈیشن میں تقریب منعقد ہو ئی جس میں جاپانی قونصل جنرل نے ذاتی طورپر امن فاو¿نڈیشن کو نئی ایمبولینسیں عطیہ کیں۔تقریب سے کراچی میں جاپانی قونصل جنرل اکیرا اوچی،امن ہیلتھ کیئرسروسز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر جنید عبدالرزاق اور (ٹویوٹا) انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈکے سی ای او پرویز غیاث نے تقریب سے خطاب کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر جنید عبدالرزاق نے کہا کہ امن ایمبولینسزکراچی کی وہ واحد ایمبولینسزہیں جن کی گاڑیوں پر جدید لائف سیونگ سہولیات نصب ہیںجوکسی بھی ناگہانی صورتحال میں ہرقسم کی خدمات فراہم کر سکتے ہیں جبکہ طبی عملے کی بھی خصوصی تربیت کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قیام سے لیکراب تک تقریباً 6 لاکھ مواقعوں پرپہنچے ہیں اور ہماری زندگی بچانے کے حوالے سے بھی ان گنت مثالیں موجودہیں۔ ہم اپنے مقصد کے حصول کی کوششوں میں معاونت کیلئے کراچی اور پاکستان کے ہر شہری کے عطیات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کراچی بڑی آبادی والا شہرہے اوریہاں پر مختلف حادثات کے دوران موقع تک پہنچنے اورممکنہ طورپررسپانس کے وقت کومختصررکھنے کیلئے 250 کی ایمبولینسوں کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ جاپان اور پاکستان کے دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کےلئے کراچی میں جاپان کے قونصل جنرل اور امن ہیلتھ کیئرسروسزکے سی ای او کی جانب سے معاہد ے پرباضابطہ دستخط دسمبر 2013 میں کئے گئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کیپٹن صفدرکی گرفتاری تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

سندھ حکومت نے کیپٹن صفدرکی گرفتاری اور پولیس افسران کی چھٹیوں کی درخواست پرتحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ، کمیٹی تحقیقات مکمل کرکے...

مسکن چورنگی ھماکہ،مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج

مسکن چورنگی کے قریب دھماکے سے عمارت کے تباہ ہونے کی ایف آئی آرگلشن اقبال تھانے میں درج کرلی گئی ہے، پولیس...

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...