71 ویں جشن آزادی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے

jassan e azadi3کراچی، 71 ویں جشن آزادی ملک بھر کی طرح شہر قائد میں بھی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے،  رات بارہ بجتے ہی شہری سڑکوں پر نکل آئے اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ اہم سرکاری اور غیر سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔ اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ و طالبات نے تحریک پاکستان کے حوالے سے تقریریں کیں اور ملی نغمے گائے۔ سڑکوں پر منچلے موٹرسائیکلوں کے سلینسر نکال کر ہلہ گلہ کرتے نظر آرہے ہیں۔ بچوں اور خواتین نے چہرے پر قومی پرچم پینٹ کر لئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top