Friday, October 23, 2020
Home Trending شاعر مشرق کے صاحبزادے جسٹس (ر) جاوید اقبال انتقال کر گئے

شاعر مشرق کے صاحبزادے جسٹس (ر) جاوید اقبال انتقال کر گئے

Javed Iqbal1کراچی: شاعر مشرق اور دو قومی نظریے کے خالق علامہ محمد اقبال کے صاحبزادے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال انتقال کر گئے۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے خاندانی ذرائع کے مطابق وہ گزشتہ کئی ماہ سے علیل تھے اور شوکت خانم میں زیر علاج تھے۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی نماز جنازہ شام 4 بجے لاہور کے علاقے گلبرگ میں ان کی رہائش گاہ پر ادا کی جائے گی۔ 5 اکتوبر 1924 کو پیدا ہونے والے جاوید اقبال نے پنجاب یونیورسٹی سے انگریزی اور فلاسفی میں ایم اے کا امتحان اعزازی نمبروں سے پاس کیا۔ 1954 میں برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی سے پی ۔ ایچ ۔ ڈی اور 1956 میں بارایٹ لا ہوئے۔ 1961 میں امریکی حکومت کی دعوت پر وہاں کی اعلیٰ ترین درس گاہوں میں ’اقوام متحدہ کا مستقبل‘ پر لیکچر دیے۔ 1965 میں جاوید اقبال لاہورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشی کے نائب صدر اور 1971میں لاہور ہائی کورٹ کے جج مقرر ہوئے۔ 8 مارچ 1982 سے 5 اکتوبر 1986 تک انہوں نے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی ذمہ داریاں سر انجام دیں، جس کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا اور 4 اکتوبر 1989 کو ریٹائرڈ ہوئے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد ایک دانشور کی حیثیت سے سرگرم رہے، ڈاکٹر جاوید اقبال نے انگریزی اور اردو میں 12 کتابوں کی تصنیف کی جب کہ 3 جلدوں پر مشتمل علامہ اقبال کی سوانح حیات بھی شامل ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال بطور سینیٹر اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...