Tuesday, October 27, 2020
Home کھیل میانداد نے ورلڈکپ کیلئے سینئر کھلاڑیوں کو ناگزیر قرار دیدیا

میانداد نے ورلڈکپ کیلئے سینئر کھلاڑیوں کو ناگزیر قرار دیدیا

javeedکراچی، پاکستان کے بلے باز جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ میں سینئر کھلاڑیوں کو قومی سکواڈ کا حصہ ہوناچاہیے ،جو کنڈیشنز کو سمجھ کر اپنے تجربے کی بدولت حالات کے مطابق کھیل سکیں اور جیت کیلئے کردار ادا کریں۔جاوید میانداد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان کھلاڑیوں کو آزمانے کا وقت نہیں ہے ان کو میگا ایونٹ کے بعد ٹیم کا حصہ بنانا چاہیے تھا۔تجربہ کار بلے باز یونس خان کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ کا سلوک ٹھیک نہیں ،ملک کا نام روشن کرنے کیلئے کھلاڑیوں کو عزت کے ساتھ رخصت کرنا چاہیے۔یونس خان نے جیسے دلبرداشتہ ہوکر سخت الفاظ کا استعمال کیا ہے اس سے اندازہ لگا لینا چاہیے کہ سینئر کھلاڑیوں کیساتھ کیا سلوک کیا جاتاہے اورآنے والے کھلاڑی بھی اس کا غلط اثر لیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات جن لوگوں کے ہاتھوں ہیں ان سے کچھ اچھے کی امید رکھی بھی نہیں جاسکتی ،یونس خان کو لازمی طور پر ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ ہونا چاہیے تاکہ وہ اپنے تجربے سے جیت کیلئے کردار ادا کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...

کورونا وائرس، کاروباری اوقات میں کمی پر غور

کراچی، کورونا تیزی سے پھیلنے لگا، حکومت کا کاروبار اور تقریبات کے اوقات کار میں تبدیلی اور ایس او پیز پر سختی...