Thursday, October 29, 2020
Home خاص خبریں کاروبار جاز کا وارد کسٹمرز کیلئے نئے آن نیٹ پیکیجز کا اعلان

جاز کا وارد کسٹمرز کیلئے نئے آن نیٹ پیکیجز کا اعلان

jazzکراچی جاز نے اپنے نئے اورمعززکسٹمرزکے لیے زبردست آفرز متعارف کرنے کے عزم کے تحت نئے آن نیٹ پیکیجزکا اعلان کر دیا۔ نئے پورٹ فولیو میں دو پری پیڈ بنڈلز اور تین پوسٹ پیڈ ٹیرف پلانز شامل ہیں جن کے تحت جاز-وارد کے درمیان رابطہ کو آن نیٹ ٹریفک تصور کیا جائے گا۔یہ پیکیجز جاز اور وارد دونوں کسٹمرز کے لیے ایک ہی قیمت میں اور انتخاب کی آزادی کے میکانزم کے ساتھ دستیاب ہوں گے تاکہ دونوں کسٹمرز کو ایک جیسی سہولتیں مل سکیں۔ان نئے پیکیجز سے پانچ کروڑ سے زائد کسٹمرز کو فائدہ پہنچے گا اور جاز اور وارد نمبروں پر آن نیٹ کے طور پر رابطہ کر سکیں گے۔ پری پیڈ کسٹمرزبالترتیب 13/-روپے اور120/-روپے کے روزانہ اور ہفتہ وار بنڈلز میں سے انتخاب کر سکیں گے جبکہ پوسٹ پیڈ کسٹمرز تین مختلف پیکیجز J-300، J-600 اورJ-999 سے فائدہ اٹھا سکیں گے جن کی قیمت بالترتیب 359/-روپے،717/-روپے اور 1,194/-روپے ہو گی۔ہر پیکیج میں اضافی آن نیٹ اور آف نیٹ منٹس دئیے جائیں گے اور مختلف قیمتوں پر زبردست ڈیٹا اور ایس ایم ایس بنڈلز بھی شامل ہوں گے۔نئے پیکیجز کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے موبی لنک کے چیف مارکیٹنگ آفیسر، آصف عزیز نے کہا،” ہم ٹیلی کام کے مقامی منظرنامے کو نئے سرے سے ترتیب دے رہے ہیں۔ ہم پلان کرنے، ترقی دینے اور منفرد و پرکشش آفرز کے لیے اپنے تمام وسائل استعمال کر رہے ہیں تاکہ معزز کسٹمرز کی بڑھتی ہوئی توقعات پر پورا اتر سکیں۔ وارد کسٹمرز کو جاز فیملی میں خوش آمدید کہنے کا یہ ہمارا انداز ہے اورمستقبل میں مزید ہم آہنگی کی علامت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

صحافی تنظیموں کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب پرمظاہرہ

کراچی ، صحافی تنظیموں کی جانب سے پریس کلب پرگستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے...

رینجرز کی کارروائی، گلزار ہجری سے قاتل گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی گلزار ہجری میں کارروائی، قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اسرار عرف...

نیب کا این آئی سی وی ڈی پر چھاپہ، سعید غنی کی شدید مذمت

کراچی ، وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے نیب کے این آئی سی وی ڈی پر چھاپے کی شدید مذمت ،سعید...

ڈیفنس، پی ٹی سی ایل کی کیبل چوری کرنےوالے 7 ملزمان گرفتار

کراچی: ڈیفینس پولیس نے دوران گشت فیز ٹو سن سیٹ ایونیو کے قریب سے پی ٹی سی ایل کی سرکاری کیبلز چوری...