Tuesday, October 20, 2020
Home Trending جیوانی حملہ: مغوی انجینئر کی لاش مل گئی، فائرنگ سے قتل کیا...

جیوانی حملہ: مغوی انجینئر کی لاش مل گئی، فائرنگ سے قتل کیا گیا، زخمی کراچی منتقل

civil aviation authority caa1کراچی: جیوانی ائرپورٹ پر تعینات سول ایوی ایشن کے مغوی انجینئر محمود اللہ نیازی کی لاش مل گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مغوی اہلکار کو کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔قتل ہونے والے اہلکار کو دہشت گردوں نے جیوانی ائر پورٹ پر حملے کے دوران اغوا کیا تھا ۔جیوانی میں سول ایوی ایشن کی تنصیبات پر رات گئے دہشت گردوں نے حملہ کیا ،جس میں ایک افسر خالد اللہ جان جاں بحق اور دوسرا افسر الطاف حسین زخمی ہوا جبکہ ایک اور انجینئر کوا غوا کرلیا گیا تھا، جس کی لاش جیوانی کے قریب سے ملی ہے۔دہشت گردوں نے حملے میں طیاروں کی لینڈنگ میں مدد دینے والا وی او آر تباہ اور ریڈار سسٹم کو آگ لگادی تھی۔سول ایسوی ایشن کی تنصیبات پرحملےکامقدمہ جیوانی تھانےمیں درج کر لیا گیا ہے۔ادھر جیوانی میں دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے انجینئر الطاف حسین کو کراچی میں نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ڈاکٹرز کے مطابق انجینئر کی جان بچانے کی کوششیں جاری ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق ڈاکٹرز کی پانچ رکنی ٹیم انجینئر کی حالت کا جائزہ لے رہی ہے جبکہ زخمی انجینئر کے ایکسرے اور سٹی اسکین بھی کرلئے گئے ہیں ، جس کی حالت تاحال خطرے سے باہر نہیںکیونکہ پیٹ میں لگنے والی گولی اب تک نہیں نکالی جاسکی ہے۔کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ کی مختف مارکیٹوں سے 955 کورونا کیسز رپورٹ

محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران مارکیٹوں، دفاتر، ہوٹلوں اور ڈینگی و پولیو کے رضاکاروں سمیت 2087 افراد...

سندھ حکومت کا کیپٹن صفدر کے واقعے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان،

سندھ حکومت کا کیپٹن صفدر کے واقعے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان،مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ 3...

یہ کراچی کی تاریخ کاسب سےبڑاجلسہ تھا،مرادعلی شاہ

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ کہ یہ کراچی کی تاریخ کاسب سےبڑاجلسہ تھا،جلسے کے بارے...

غصے میں عقل جاتی رہتی ہے

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ جنگل کا حکمران چیتا، غصے میں آگیا، اُس نے تہیہ کر لیا کہ وہ اپنے مخالفوں...