جے ایف 17تھنڈرسے میزائل داغنے کا کامیاب تجربہ

jfthunderکراچی پاک فضائیہ نے دن اور رات میں ہدف کو نشانہ بنانے والے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستان نے جے ایف 17 تھنڈر طیارے سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ملکی ساختہ میزائل کامیاب تجربے سے جے ایف-17 تھنڈر کو دن اور رات میں طویل فاصلے کے اہداف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل ہو گئی ہے، اور اس جدید میزائل سے سے جے ایف 17 تھنڈر طیارے کو لیس کر دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق کامیاب تجربہ پر ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے سائنسدانوں اور انجینئرز کی کاوشوں کو سراہا اور اس عظیم کامیابی پر پاک فضائیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملکی دفاع میں ایک عظیم سنگِ میل کی حیثیت کاحامل یہ تجربہ قابلِ فخر پاکستانی سائنسدانوں اور انجنیئرز کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ایئرچیف مارشل کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن اگر دشمن نے ہم پر جارحیت مسلط کی تو اس کا بھر پور جواب دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top