Tuesday, December 1, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

ظفراللہ جمالی کی موت، جھوٹی خبر پر عارف علوی معذرت خواہ

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کی موت کی غلط خبر دینے والی ٹویٹ کو ہٹادیا ، ڈاکٹر عارف...

گیس کی سپلائی بہتر ہوگئی، سوئی سدرن گیس کمپنی کا دعویٰ

سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ تین روز قبل ہونے والی سسٹم کی خرابی دور کرلی گئی ہے، ترجمان سوئی سدرن گیس...

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل4 روپے فی لیٹر مہنگا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل، پیٹرول ،مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ جبکہ ڈیزل کی قیمت...

میرظفراللہ جمالی کو دل کا دورہ، حالت تشویشناک

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کو دل کا دورہ ، ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کو دل کا دورہ پڑنے پر اے ایف آئی...

ہم پرجنگ مسلط کی گئی توبھرپورجواب دیںگے،حافظ نعیم

hafiz-naeem-bکراچی اعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر ی عوام کو حق خود ارادیت دینے کے بجائے ان پر مظالم ڈھارہا ہے ، ہم جنگ کے خلاف ہیں ،اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو ملک کی تمام اقلیتیں ، عوام اور پاک فوج بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے گی۔ سانحہ کوئٹہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے ۔ بلوچستان میں حالات خراب کرنے کے پیچھے را، سی آئی سے اور موساد کا گٹھ جوڑ موجود ہے ۔ چیف جسٹس سجاد علی شاہ نے شراب کے خلاف تاریخی فیصلہ دیا ہے ۔ شراب کی کسی مذہب میں اجازت نہیں اس کے حق میں بات کرنے اور مقدمہ کرنے والے اپن انجام خود سوچ لیں۔ منارٹی کے نام پر یہ دھندہ ہرگز نہیں چلنے دیا جائے گا۔حکمران بھارت سے دوستی کے نام پر ذاتی دوستیاں نہ بنائیں۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے جماعت اسلامی منارٹی ونگ کے تحت منگل کے روز ادارہ نور حق میں آل پاکستان پارٹیز اینڈ چرچز کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کانفرنس میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف ، شراب خانوں کی بندش کے لیے اور شراب کے کاروبار کے خلاف اور سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے متفقہ طورپر قراردادیں منظور کی گئیں ۔جبکہ نظامت کے فرائض نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مسلم پرویز نے انجام دیے ۔کانفرنس سے جماعت اسلامی منارٹی ونگ کے صدر یونس سوہن ایڈوکیٹ ، پادری محسن ، پادری افض بھٹی ،مسیحی عوامی پارٹی کے رہنما پادری یونس خان ، ہیون گوسپل اسمبلیز پاکستان کے رہمنا پادری محبوب خان ،جماعت اسلامی منارٹی ونگ کے رہنما پرویز برکت ،سموئل نذیر، پاکستان منارٹی الائنس کے سکریٹری ،ریفا پینتی کاسٹل چرچ پاسٹر شمیم افضل، منارٹی ونگ کے رہنما سلیم مائیکل ،پاکستان ہندو کونسل کے رہنما راجہ آسر مل منگلانی ،جی پی سی آئی چرچ کراچی پادری انتھونی جانسن ، چیئرمین مسیحی عوامی پارٹی سلامت ایم کھوکھر،چیئرمین کرسچن ڈیموکریٹک آف پاکستان نعیم الزماں کھوکھر،پادری امجد فاروق ،دی میتھوڈیسک پاکستان پادری جارج گِل ،شہری سی بی ای پرویز بھٹی،یونٹی ان کراسٹ چرچ پادری ڈیوڈ غلام ،پاکستان ہندو فورم کے صدر ڈاکٹر جے پال چھابریا،پادری جمیل گِل اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح سے عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے حالات خراب ہورہے ، نیشنل ایکشن پلان پر اس کی رو ح کے مطابق عمل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ آج جماعت اسلامی منارٹی ونگ کے تحت یہ بھرپور کانفرنس ملک کی تمام اقلیتیوں کی کانفرنس ہے اور ہم سب نے مل کر بھارت کے مظالم کی مذمت کی ہے مکمل اظہار یکجتی کا اظہا ر کیا ہے اور پوری قوت کے ساتھ مظلوموں کے حق میں آواز بلند کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ساڑھے ساتھ لاکھ افواج مقبوضہ کشمیرمیں اتاری ہوئی ہے اور گزشتہ 100سے زائددنوں سے مسلسل کرفیونافذ ہے لیکن کشمیری عوام کے حوصلے پسند نہیں کیے جاسکے ہیں۔ کشمیری عوام استقامت کا کوہِ گراں بنے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خود اقوام متحدہ میں کشمیر کا مسئلہ لے کر گیا تھا لیکن آج وہ کشمیر کی قراردادوں کو تسلیم کرنے پر تیارنہیں ۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکمران کشمیر کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا نہیں کررہے بلکہ دوستی کی آڑ میں ذاتیاں دوستیاں بنارہے ہیں ۔ کشمیر ہماری زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ۔ پاکستان کاپانی وہاں سے آتا ہے بھارت کبھی پانی روک دیتا ہے اور کبھی پانی چھوڑ کر سیلاب کی صورتحال پیدا کردیتا ہے ۔ کشمیر ہماری شہہ رگ ہے اور اس پر دشمن قابض ہے ۔ بھارت کے ایجنٹ ملک کے اندر موجود ہیں ان کے خلاف موثر کاروائی کر نے کی ضرورت ہے ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ شراب خانوں کی بندش کے خلاف عدالتی حکم پر عمل درآمد کرایا جائے ۔منارٹی کی آڑ میں اس کاروبار کو ختم کیا جائے

Open chat